Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکیا بابو آج بھی مقبول !

Now Reading:

ڈاکیا بابو آج بھی مقبول !
World Post Day

دور جدید  میں  انٹرنیٹ  ، ای میل   اور  موبائل  فون جیسی  سہولیات  ہونے کے باوجود  آدھی  ملاقات  یعنی  خط کی اہمیت وا فادیت  اپنی  جگہ  برقرار ہے  جبکہ  چِٹھی والے بابو  یعنی  ڈاکیا  بھی  اپنی  ایک خاص  پہچان  اور اہمیت رکھتا  ہے ۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاک کا دن منایا جارہا ہےجس کا مقصد ڈاک کے نظام کو بہتر بنانا، محکمہ ڈاک کی اہمیت اور اسکی کارکردگی کو اجاگر کرنا ہے۔

1874ء میں اس دن یعنی 9 اکتوبر کو سوئٹزر لینڈ کے شہر برن کے مقام پر عالمی ڈاک سے متعلق کانفرنس ہوئی جس میں جنرل پوسٹل یونین نامی تنظیم کی بنیاد ڈالی گئی۔ اس معاہدے کو22 ممالک نے منظور کیا۔

دنیا میں پہلا ڈاک کا دن 9 اکتو بر 1980 کو منایا گیا۔ہر سال دنیا کے 160 سے زائد ممالک یہ عالمی دن مناتے ہیں اور ہر وہ ملک جو اقوام متحدہ کی خصوصی تنظیم یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) کے ممبران میں شامل ہے اس موقع پر خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجرا ء کرتا ہے۔

جبکہ   پاک و ہند میں پہلا ڈاک خانہ 1837 میں قیام پذیر ہوچکا تھا لیکن ایک طویل عرصے تک برطانوی ڈاک ٹکٹوں سے کام چلا یا جا تا رہا ہے۔

Advertisement

تقسیم ِ ہند کے بعد15 اگست 1947 سے پاکستان پوسٹ نے لاہور سے اپنا کام شروع کیا، اسی سال پاکستان یونی ورسل پوسٹل یونین کا نواسی واں رکن بنا۔

سن 1948 میں پاکستان پوسٹ نے ملک کے پہلے جشن ِ آزادی کے موقع پر اپنے پہلے یادگاری ٹکٹ شائع کیے۔

شعبہ ادب سے وابستہ افراد خط کو آدھی ملاقات کہتے ہیں اور خط کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے والا شخص ڈاکیا کہلاتا ہے ، برسوں قبل روزانہ ڈاکیا گلے میں ایک تھیلا لٹکائے گلی گلی ، گاؤں گاؤں ڈاک کے ذریعے لوگوں کے آئے ہوئے خطوط پہنچا تا نظر آتا تھا لیکن اب یہ شخص کم ہی دکھائی دیتا ہے۔

 ملک بھر میں ڈاک کی افادیت کے متعلق آگاہی واکس ،سیمینارز اور مذاکروں کا اہتمام کیا جاتا  ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر