پاکستانی فنکاروں،کھلاڑیوں کی طرف سے ہندو برادری کو دیوالی مبارک
ہندو مذہب کے مذہبی تہوار ’دیوالی‘ کہ موقع پرپاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں کی جانب سے ہندو برادری کو مبارکباد کے پیغامات دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہندو برادری ہر سال موسم بہار میں دیوالی کا مذہبی تہوار مناتی ہے، اس کو عام طور پر دیوالی اور دیپاولی بھی کہا جاتاہے۔ اس مذہبی رسم کی تیاریاں نو دن قبل شروع ہوجاتی ہیں اور دیگر رسومات 5 دن تک جاری رہتی ہیں۔
دیوالی کے موقعے پر پاکستان کی کھیل،سیاسی اور شوبز شخصیات نے ہندو برادری کو مبارکباد کے پیغامات دیے۔
تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات نے سماجی رابچے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ دنیا بھر میں روشنیوں کا تہوار دیوالی منایا جارہا ہے ایسے میں کشمیر کو نا بھولئے جہاں اندھیرے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
AdvertisementAs the world celebrates #Diwali – the festival of lights, lets spare a thought for #Kashmir where there is nothing but darkness. Remember that when you light a candle, you also cast a shadow. Let’s not leave the Kashmiri people to languish in this nightmare. #KashmirBlackDay
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 27, 2019
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس خوفناک خواب میں کشمیر کی عوام کو اکیلا نہ چھوڑیں۔ اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے ہیش ٹیگ کشمیر بلیک ڈے بھی لکھا۔
اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے بھی انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر اپلوڈ کرتےہوئے ہیپی دیوالی کہا۔
https://www.instagram.com/p/B4HscyKnFV5/?utm_source=ig_embed
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے بھی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی۔
Wishing all hindus a happy deewali
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 27, 2019
اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی۔
Wishing a very very happy Diwali to the Hindu community of Pakistan ✨✨✨✨🇵🇰 & to everyone celebrating across the globe! Love & lots of Light💕💕💕💕💕 #HappyDiwali
— MAWRA (@MawraHocane) October 27, 2019
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے اپنے پیغام میں دیوالی کی مبارکباد دی۔
https://twitter.com/WahabViki/status/1188320116196499457
شعیب ملک نے بھی دیوالی کی مبارکباد پر ٹویٹ کیا۔
https://twitter.com/realshoaibmalik/status/1188143169298415617
ان کی طرح دیگر کھلاڑیو، فنکاروں اور سیاست دانوں سمیت دیگر سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان اور دنیا بھر میں موجود ہندو افراد کو دیوالی کے موقع پر مبارکباد پیش کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
