ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ پھر صارفین کے نشانے پر

گزشتہ دنوں وزارت خارجہ کے بلاک میں ٹک ٹاک ویڈیو بناکر تہلکہ مچانے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایک بار پھر قانون کی دھجیاں اڑادیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اب سرعام قانون کی دھجیاں اڑانے لگی ہیں، پولیس ٹک ٹاک حسینہ کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی رات کے وقت سرعام ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ سرخ رنگ کا لباس زیب تن کئے قانون کا منہ چڑانے میں مصروف ہیں اور کسی منجھے ہوئے شوٹر کی طرح ہوائی فائرنگ کررہی ہیں۔
AdvertisementHareem shah
Latest video
Matlb yeh log qanoon se balatar hein pic.twitter.com/dDJ32flV4F
— waqar anwar ali (@YDADOCTORS) October 28, 2019
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی اور ہر کوئی یہ پوچھتا نظر آتا ہے کہ آخر کس کی شہ پر حریم شاہ سرعام قانون کی دھجیاں اڑاتی پھر رہی ہے۔
یاد رہے کہ آئی جی پنجاب نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
واضح رہے کہ حریم شاہ نے کچھ روز قبل وزارت خارجہ کے بلاک میں آزادانہ گھومنے اور شاہ محمود قریشی کے آفس میں وزارت خارجہ کی کرسی پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بناکر شیئر کی تھی جس کے بعد حریم شاہ اور حکمراں جماعت تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔
حریم شاہ نے ان ویڈیوز سے متعلق غیرملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ویڈیو نہ تو نازیبا ہے اور نہ ہی ملک کی بدنامی کا باعث ہے۔ وہ ایسی ویڈیوز اپنی ذات کے لیے بناتی ہیں اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News