پروگرام’’بول چیمپئینز‘‘میں نوجوان لڑکی کی فوادچوہدری کوشادی کی پیشکش

بول انٹرٹنمنٹ کےپروگرام’’بول چیمپئینز‘‘ میں خوداعتمادی ایک اورمثال سامنےآگئی ،پروگرام میں شریک ایک نوجوان لڑکی نےوزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری کوشادی کی پیشکش کردی ۔
سوشل میڈیاپر ٹاپ ٹرینڈ زمیں شامل رہنےوالامقبول ترین پروگرام ’’بول چیمپئینز‘‘میں آنےوالی ایک لڑکی نےبے باکی کامظاہرہ کرتےہوئےکہاکہ میں فوادچوہدری کی محبت میں گرفتارہوچکی ہوں۔
انہوں نےنہ صرف لائیوشومیں فواد چوہدری سےمحبت کااظہارکیابلکہ ان کووفاقی وزیرکی موجودہ بیگم کی سوتن بننےمیں بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔
نوجوان لڑکی کی اس بےباکی نےپروگرام کےمیزبان وقارزکاکوتوحیرت میں مبتلاکردیا،ساتھ ہی ان کی ویڈیوسوشل میڈیاپرپھیلی توصارفین کے دلچسپ تبصروں کاسیلاب امڈ آیا۔
پروگرام کےفارمیٹ کےتحت شوکےمیزبان وقارزکاڈئیرکروانےسے پہلےحصہ لینے والوں سےان کی زندگی،زہانت ،معلومات عامہ،خوداعتمادی سےمتعلق سوال کرتےہیں جس سےان کےاس شو کے اہل ہونےیانہ ہونےکےبارےمیں فیصلہ کیاجاتاہے۔
بول چمپئیزکی قسط نمبر4میں ڈئیرکےشوقین لڑکےاورلڑکیوں نےحصہ لیا،جن سےپروگرام کےفارمیٹ کےتحت سوالات کئےگئے۔
اسی پروگرام میں’’ طوبہ منصور ‘‘نامی لڑکی سےبھی سوال کئےگئےجس کےجواب میں انہوں نےایسے جواب دئیےکہ میزبان بھی پریشان ہوگئے۔
میزبان نےجب طوبہ سے ان کی محبت سےمتعلق سوال کیاتو؟تواس کےجواب میں لڑکی نے فوادچوہدری کواپنا کرش اورمحبت قراردےدیا۔ ان کاکہناتھاکہ فواد چوہدری انہیں بہت پسندہیں، اوروہ ان سے شادی کرناچاہتی ہیں ۔
طوبہ نےوزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ملاقات کے حوالےسےکہاکہ میری اورفوادچوہدری کی پہلی ملاقات ایک پرائیویٹ پارٹی میں ہوئی جہاں انہوں نےمجھ سےنمبربھی مانگا۔
طوبہ نےفوادچوہدری سےدنیاکےسب سے خوبصورت ساحلی کنارےپرملنےکی خواہش کااظہاربھی کیا ساتھ ہی طوبہ کایہ بھی مانناہےکہ وزارت عظمی کی کرسی عمران خان سے بہترفوادچوہدری سنبھال سکتےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News