
سابق اداکارہ عائشہ خان نےاپنےگھرننھی کلی کی پیدائش کاباقائدہ طورپر اعلان کرتے ہوئےنام بھی بتادیا۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ خان کی جانب سےان کے فیس بک پرمنگل کے روزپوسٹ شئیر کی گئی جس میں انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اور ان کے شوہر کے گھربیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
سابقہ اداکارہ نےننھی پری کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کا نام ماہ نور ملک ہے جوکہ اتوار 10نومبر کے روز پیدا ہوئی ہیں۔
انسٹاگرام پرعائشہ خان نے ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہاکہ وہ لوگ خوش نصیب ہیں جن کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش بیٹی ہو۔
Advertisement
مداحوں کی جانب سے عائشہ اور ان کے شوہر کوننھی پری کی پیدائش پربھرپور مبارکباد دی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News