
سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اب پاکستان میں وہ وقت آگیا ہے کہ شادی میں ٹماٹر اور چلغوزوں کا تحفہ دینا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی نے جہاں عوام کی کمر تو ڑ دی ہے وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے مزاحیہ انداز میں ٹوئٹ کردیا جو کہ سو شل میڈیا پر وا ئرل ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شنیرا اکرم نے سماجی تعلقات کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مزاحیہ ٹوئٹ کی کہ پاکستان میں یہ وہ وقت ہے کہ جب شادی میں ٹماٹر اور چلغوزے کا گلدستہ قابلِ قبول تحفہ ہے۔
When a bouquet of Tomato’s and Chilgozay are a very acceptable gift at a Shaadi #RightNowInPakistan
Advertisement— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 12, 2019
صرف یہی نہیں بلکہ شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ #PakistanRightNow کا بھی استعمال کیا ہے۔
وسیم اکرم کی اہلیہ کے اِس ٹوئٹ پرسوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے طنز ومزاح سے بھرپور جواب دئیے۔
احمد خان نامی صارف نے شنیرا اکرم کے ٹوئٹ پرجواب دیا کہ یہ اب تک سب سے مہنگا تحفہ ہوگا۔
AdvertisementThis is the most expensive gift ever
— Ahmad Khan (@iam_ahmadkhan) November 13, 2019
عمران دلال نامی صارف نے تو ٹماٹر کی انگوٹھی کی ہی تصویر شیئر کردی کہ اب شادی پر یہ اس انداز سے دیا جائے۔
Advertisement— Imran.Dalal (@ImranDalal11) November 12, 2019
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News