
پاکستان کی خوبرواداکارہ علیزے شاہ کوبہاولپورکےنواب خاندان کےچشم وچراغ نے5ہزار تولہ سونا حق مہر کے عوض شادی کی پیشکش کردی۔
تفصیلات کےمطابق علیزے شاہ بہاولپورکےنواب خاندان کےچشم وچراغ شکیل عباسی کےدل کوبھا گئیں اورانہوں نےعلیزے شاہ کوشادی کی آفرکردی۔
اداکارہ آج کل معروف ڈرامہ سیریل ”عہد وفا” میں دعا کاکردار ادا کرتے ہوئے نظرآرہی ہیں۔
بہاولپور کے نواب سر صادق محمد خان عباسی کے خاندان کے چشم و چراغ 60 سالہ شکیل عباسی نے 19 سالہ اداکارہ علیزے شاہ سےشادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔
شکیل عباسی نے کہا کہ میں نے اب تک شادی نہیں کی، شادی نہ کیے جانے کے سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ اب تک زندگی میں کوئی لڑکی پسند ہی نہ آئی تھی۔
انہوں نےکہاکہ اب ڈرامہ عہد وفا دیکھا تو اس میں دعا کا کردار کرنے والی لڑکی علیزے شاہ پسند آئی ہے اگر وہ مجھ سے شادی کرے تو میں اسے حق مہر کے عوض 5 ہزار تولہ سونا دینے کو تیار ہوں جس کی مالیت تقریباً 44 کروڑ روپے بنتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 5 ہزار تولہ سونا کا بندوبست کرنے کے لیے انہیں صرف دو ماہ کی مہلت درکار ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News