Advertisement
Advertisement
Advertisement

اتنی جلدی ہمت نہ ہاریں، شاہد آفریدی کا سلیم صافی کو مشورہ

Now Reading:

اتنی جلدی ہمت نہ ہاریں، شاہد آفریدی کا سلیم صافی کو مشورہ
Afridi and Saleem Safi

تنقید برائے تنقید تو بیشترصحافیوں کا خاصہ رہا ہے،تاہم کسی ایک شخص پر تنقید کے لیے بلا ضرورت دیگر معصوم لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جانا کم ہی مشاہدے میں آتا ہے۔

ایسا ہی کچھ معروف صحافی سلیم صافی کے ساتھ بھی ہوا کہ جب وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کھیلوں سے وابستہ قومی ہیروز کو تنقید کا نشانہ بناناانہیں مشکل میں ڈال گیا۔

ملک میں جاری مہنگائی کی لہر پر  عوام تو غم و غصے کا شکار ہے ہی ، ساتھ ساتھ صحافی برادری میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے۔اسی صورتحال میں جب روزمرہ استعمال ہونے والے ٹماٹر کی قیمت 250 روپے فی کلو تک جا پہنچی تو صحافی سلیم صافی خود پر قابو نہ رکھ سکے اور وزیر اعظم پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کچھ قومی کھلاڑیوں کو بھی زیر بحث لے آئے۔

معروف صحافی سلیم صافی نے ٹماٹروں کی قیمت سے متعلق سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر کی جانے والی پوسٹ میں وزیر اعظم سمیت اسٹارکرکٹر شاہد آفریدی اور اسکواش کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے جان شیر خان اور جہانگیر خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی کلیجہ ٹھنڈا نہ ہوا ہو تو شاہد آفریدی کو وزیراعظم بنا لیں۔ پھر بھی کچھ کمی رہ جائے  تو جان شیر خان اور ان کے بعد جہانگیر خان کو  وزیر اعظم بنا لیں۔

اس کے جواب میں شاہدآفریدی ،جو کہ وزیر اعظم عمران خان کےحامی اور فین بھی ہیں ،نے سلیم صافی کو ہمت سے کام لینے کا مشورہ دے دیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ستر سال کا بوجھ ہے سلیم بھائی وزیر اعظم کو تھوڑا وقت دیں؟ دنیا بھر میں کھلاڑیوں نے پاکستان کو جو مقام دیا ہے کاش کہ ہمارے سیاست دان بھی دیتے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ  کھلاڑی کرشمے دکھاتے رہے ہیں ،آپ اتنی جلدی ہمت نا ہاریں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر