پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد شروع کردیا ہے،جس کے تحت غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے صارفین کے نمبرز بلاک کیے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے صارفین جو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں یا اُن کے نام مشکوک ہیں انہیں اب انتظامیہ بلاک کردے گی۔
ذرائع کے مطابق صارفین کی آئی ڈیز بلاک کرنے کا مقصد پلیٹ فارم کو بہتر بنانا ہے، اب تک نشاندہی کے بعد کئی صارفین کے اکاؤنٹس بند کیے جاچکے ہیں، چند صارفین نے اپنے اوپر عائد ہونے والی پابندی کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر کہانی شیئر کی۔
واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق کسی بھی گروپ کے غیر موزوں نام کی وجہ سے ایڈمن اور وہاں متحرک صارفین کی آئی ڈیز بلاک کردی جائیں گی۔
نئی پالیسی کے مطابق ایک مرتبہ اگر صارف کا نمبر بلاک ہو جاتا ہے تو وہ نمبر واٹس ایپ دوبارہ استعمال نہیں کیا جا سکے گا، اگر اس کے باوجود صارف دوبارہ اپنا اکاؤنٹ بنانا چاہے گا تو اس کے لیے اسے نیا فون نمبر لینا ہو گا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ دن بہ دن صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
