Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین پرتشددکےخاتمےکاعالمی دن

Now Reading:

خواتین پرتشددکےخاتمےکاعالمی دن
عالمی دن

دنیابھرمیں  آج خواتین پر تشدد کےخاتمےکا دن منایا جارہاہے،جس کامقصدعورتوں  پرہونےوالےزہنی اور جسمانی تشددکاسدباب کرنا ہے ۔

 اقوام متحدہ نے باقاعدہ طور پہلی مرتبہ 1999  میں عورتوں پر تشددکےخاتمےکاعالمی دن  منایا ۔

اقوام متحدہ  کی رپورٹ  کے مطابق دنیا میں  ہر3 میں سےایک  عورت کوتشددیاہراسگی  کاسامناکرناپڑھ رہاہے ۔ جبکہ پاکستان میں 80 فیصد خواتین زندگی بھر میں کسی نہ کسی قسم کے تشدد کا نشانہ بنتی ہیں۔

خواتین پر تشددکے واقعات کی وجہ سےاس وقت پاکستان کادنیا میں چوتھا نمبرہے۔

خواتین کےحقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم عورت فاونڈیشن کے مطابق سنہ 2013 میں ملک بھر سے خواتین کے خلاف تشدد کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 7 ہزار 8 سو 52 ہے۔

Advertisement

عالمی دن

پاکستان کے کمیشن برائے انسانی حقوق کے مطابق سنہ 2014 میں 39 فیصد شادی شدہ خواتین جن کی عمریں 15 سے 39 برس کے درمیان تھی، گھریلو تشدد کا شکار ہوئیں۔

کمیشن کی ایک اور رپورٹ کے مطابق سال 2015 میں 1 ہزار سے زائد خواتین کے قتل ریکارڈ پر آئے جو غیرت کے نام پر کیے گئے۔

اوسطاً پاکستان میں ہر سال 5 ہزار خواتین گھریلو تشدد کے باعث جبکہ لاکھوں معذور ہوجاتی ہیں۔ علاوہ ازیں بے شمار خواتین ذہنی دباؤ یا اہلخانہ کی جانب سے مذموم کارروائیوں کے بعد اپنے بہترین کیریئر کے مواقعوں سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں جبکہ سماجی طور پر بھی کٹ کر رہنے پر مجبور کردی جاتی ہیں۔

عالمی دن

اقوام متحدہ نےریپ کومعاشرے کے لیے ناقابل برداشت عمل قراردیتےہوئےاسےعالمی سطح پرغیرقانونی قراردینےکامطالبہ کیاہے۔

Advertisement

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فمزیلے ملامبو نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ دنیا کے اس وقت نصف سے زائد ممالک میں ‘ازدواجی ریپ’ یا ‘مرضی کے اصولوں کے مخالف’ ہونے والے ریپ کو مجرمانہ عمل قرار دینے کے قوانین موجود نہیں ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ ‘ریپ کرنے والوں کے احتساب کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کو اس طرح کے کیسز کی تحقیقات کرنے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ ریپ متاثرین کے ساتھ تعاون کے لیے کرمنل جسٹس پروسیس کے ذریعے میکانزم تیار کیا جانا چاہیے جس کی رسائی قانون، پولیس اور انصاف کی فراہمی کے نظام سمیت صحت اور سماجی سروسز تک ہو’۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ان کی ایک خواہش پوری ہوسکے تو وہ دنیا سے ریپ کے خاتمے کی خواہش کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر