
امریکی فیشن میگزین ’ٹین ووگ‘ نے نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی کو سال اور دہائی کا بہترین نوجوان قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صرف یہی نہیں بلکہ فیشن میگزین نے ملالہ یوسف زئی کو اپنے میگزین کے سر ورق کی زینت بناتے ہوئے یہ اعزاز ان کے نا م کیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/B6JqYY4npFF/?utm_source=ig_embed
ذرائع کے مطابق امریکی میگزین نے 21 ویں صدی کی دوسری دہائی کے اختتام پر دنیا بھر کے متحرک، شہرت یا فتہ اور سماجی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوانوں کے خصوصی انٹرویوز کرنے اور انہیں سر ورق کی زینت بنانے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور انہوں نے اس سلسلے کا آغاز پاکستانی سماجی کار کن ملالہ یوسف زئی سے کیا۔
ملالہ یوسفزئی کی فرانسیسی صدر سے ملاقات، نوجوانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال
22 سالہ ملالہ نے میگزین سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے وقت جہاں انہیں جسمانی تکلیف پہنچی وہیں بعد میں پروپیگنڈے کے تحت انہیں سوشل میڈیا پر بھی نشانہ بنایا گیا ۔
نو بل انعام یا فتہ ملا لہ نے کہا کہ اس دوران وہ ذہنی پریشانی اور مسائل کا بھی شکار ہوگئیں، تاہم وہ اس مسئلے سے جلد نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔
https://www.instagram.com/p/B6Ilqjsnu4F/?utm_source=ig_embed
نو عمر عا لمی شہرت یا فتہ ملا لہ نے مزید بتا یا کہ اگر آپ ذہنی مسائل محسوس کرتے ہیں تو میرا نہیں خیال کہ یہ اتنا بڑا مسٔلہ ہے،میں اب بھی ایسا نہیں سوچتی کہ میں ڈپریشن کا شکار ہوں لیکن اس کے باوجود اس بات میں کوئی برائی نہیں کہ آپ اس حوالے سے مدد طلب کریں۔
ملالہ نے بتا یا کہ میں ہمیشہ اپنے والدین کے ساتھ ان مسائل پر بات کرتی رہی ہوں۔
ملالہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں سے اب نوجوانوں کو نا صرف سنا جانے لگا ہے بلکہ نوجوان دنیا میں بڑی بڑی تبدیلیوں کا سبب بن رہے ہیں اور اگلی دہائی نوجوانوں کی دہائی ہوگی۔
واضح رہے کہ امریکی فیشن میگزین کے سرورق پر شائع کی جانے والی پاکستانی کارکن ملالہ یو سف زئی کی خوبصورت تصاویر دنیا بھر میں وائرل ہوگئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News