
پاکستان میں بظاہریوں لگ رہا ہےجیسےویڈیو لیک ہونےکاسلسلہ چل پڑا ہو، ایک اور ویڈیو کے منظرعام پرآنے کے بعدسوشل میڈیا پرقیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے نام سے منسوب ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لیک کی گئی ویڈیومبینہ طور پروفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کی ہے۔تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ ٹویٹر اکاونٹ حریم شاہ کے ہی زیر استعمال ہے۔
شیخ رشید کی مبینہ ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ حریم شاہ شیخ رشید کےساتھ کال پرموجود ہیں، شیخ صاحب اوران کی بےتکلفانہ گفتگو ویڈیو کال پرجاری ہے۔
ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کے ٹویٹر اکاونٹ سے شئیر یہ ویڈیو 15 سیکنڈ کی ہے جس میں اصل آواز کی جگہ گانا لگایا گیا ہے اور یہ پتا نہیں لگ رہا کہ دونوں افراد کی آپس میں کیا باتیں چل رہی ہیں تاہم یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ مختصر سی کال شیخ رشید نے منقطع کی۔
اسی اکاونٹ پر ایک ٹیلی فون کال کی ریکارڈنگ بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ حریم شاہ نےشیخ رشید کو فون کیا توانہوں نے آگے سے کہا کہ وہ اپنی بھتیجی کے جنازے میں موجود ہیں اس لیے ابھی بات نہیں کرسکتے۔
میں اس وقت جنازے پر ہوں میری بھتیجی مر گئی ہے میں صبح بات کروں گا
شیخ رشید کا تردید بیان بھی جاری pic.twitter.com/hUSDTa6T5N— زاہد لائلپوری (@zahid_pmln) December 25, 2019
ویڈیو اور ٹیلی فون کال کو بظاہر دیکھا جائے تویہی لگتا ہے کہ شیخ رشید کو گھیرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن انہوں نے ہوشیاری کامظاہرہ کیااور کال کوکسی بھی خاطر میں نہ لایا۔ تاہم حقیقت ابھی بھی پوشیدہ ہے جس سے جلد ہی پردہ اٹھ جائے گا۔
رابی پیرزادہ کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر
خیال رہے کہ اس سے پہلے شوبز اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ اور ماڈل ثمرہ چوہدری کی نازیبا ویڈیو لیک ہوجانے کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا تھا۔
شیخ رشید صاحب کی سندل خٹک کو کال کر کے پارٹی جوائن کرنے کی دعوت😜😛😜 pic.twitter.com/odpKXpkuVA
— Bilal Abbasi (@BilalAb40522101) December 25, 2019
بعد ازاں رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر معافی مانگتے ہوئےشوبز دنیا کوخیرباد کہنے کااعلان کیاتھا اور ساتھ ساتھ انہوں نے دین کی طرف راغب ہونے کابھی کہاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News