Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہریت متنازع بل،ہالی وڈاداکار بھی مسلمانوں کی آوازبن گئے

Now Reading:

شہریت متنازع بل،ہالی وڈاداکار بھی مسلمانوں کی آوازبن گئے
جان کیوسک

شہریت  متنازع  بل  پربھارتی  حکومت کی جانب سےشہریوں پر بہیمانہ تشددجاری ہے۔ طلبہ و طالبات کوبغیرکسی تفریق کےپولیس کی جانب سے تشددکا نشانہ بنایاجارہاہے۔

 گزشتہ روزکانگریس رہنماپریانکاگاندھی نےمودی  کو بزدل قراردیا تھاجبکہ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابینرجی نےبھی مسلمانوں کے حق میں  ریلی  نکالی تھی ۔

اب ہالی ووڈ کےمشہوراداکار جان کیوسیک نے نئی دہلی میں جامعہ ملیہ کے طلبا و طالبات پر بہیمانہ تشدد پر طالب علموں کے ساتھ یکہتی کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں جان کیوسیک نے پہلے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں جامعہ ملیہ کے طلبا کو نہایت زخمی حالت میں جامعہ کے غسل خانے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پر جان کیوسیک نے پہلے پوچھا کہ یہ ویڈیو انہیں کسی نے نئی دہلی سے بھیجی ہے جس پر انہوں نے لوگوں سے ویڈیو کا پس منظر معلوم کیا ہے۔

سوال پر انہیں ارون دھتی رائے کا ٹویٹ کیا گیا اور کچھ لوگوں نے بتایا کہ نئی دہلی کی جامعہ ملیہ کے طلبہ و طالبات پر پولیس نے بہیمانہ تشدد کیا ہے۔ اس کے جواب میں جان نے دوبارہ ٹویٹ کرکے اس میں اپنی حمایت و یکجہتی (سولیڈیرٹی) کے لفظ کا اضافہ کیا۔

جان کیوسک کی جانب سےمسلمانوں کی حمایت میں کی گئی ٹوئٹ پر ٹوئٹرصارفین کی جانب سےسراہاجارہا ہے۔ دنیاکےمختلف خطوں میں  ان کے چاہنےوالے ان کی اس حق میں اٹھائی گئی آوازپر ان کابھرپورساتھ دے رہےہیں ۔

مسلمانوں کی جانب سے جان کیوسک  کےاس اقدام پرشکریہ اداکیاگیا۔

Advertisement

زیداخترنامی صارف نے جان کیوسک کا شکریہ اداکرتےہوئے کہابھارت کے اس مکروہ اقدام پر بین الاقوامی سطح پر آوازاٹھانےکی ضرور ت ہے۔

نہ صرف مسلمان بلکہ غیرمسلم بھی مسلمانوں کےحق میں آواز اٹھانےپرہالی وڈاداکارکاشکریہ اداکرہےہیں ۔

Advertisement

https://twitter.com/SpockSpeaks/status/1206581620955729922?s=20

مشہور فلم کان ایئر ،2012، دی کانٹریکٹ، دی ریون اور فروزن گراؤنڈ جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار جان کیوسیک نے ایک اور ٹویٹ بھی  شئیر کی جس میں بھارتی شہریت کے متنازع بل پر سینٹا کلارا، کیلی فورنیا میں سیکڑوں مظاہرین شریک ہیں۔ ان مظاہرین میں مسلمان، کشمیری، عیسائی اور سکھ اس بل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

Advertisement

شہریت متنازع قانون،ممتابینرجی کی مسلمانوں کےحق میں ریلی

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں وزیرِ داخلہ امیت شاہ کی جانب سے ایک بل پیش کیا گیا تھا ،، قانون کے تحت مسلمانوں کے سوا 6 مذاہب کے غیر قانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کی تجویز پیش کی گئی تھی، بل کی منظوری کے بعد آسام میں کئی دہائیوں سے رہایش پذیر لاکھوں بنگالی مسلمان سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

بل کی حمایت میں 293 جب کہ مخالفت میں 82 ووٹ پڑےتھے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر