Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈینگی کس کاکزن نکلا؟

Now Reading:

ڈینگی کس کاکزن نکلا؟
عامر

پاکستان کے نامور مذہبی اسکالر، ٹی وی میزبان و اینکر پرسن اورکسی نہ کسی وجہ سےتنازعات کا موضوع بننے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آٗئی) کے رہنما ایک بار پھرایک اور متنازع بیان کے ساتھ سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے منفردجملوں اور انداز سے مقبولیت حاصل کرنے والے نامور ٹیلی وژن کے میزبان عامر لیاقت نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مضحکہ خیز جملے کس دیے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتےہوئے لکھا ہے کہ ’ڈینگی مچھر یا مچھری کا تعلق مبینہ طور پر جے یو آئی سے نکل آیا، مچھر یا مچھری کا ظاہری جسم جے یو آئی کے پرچم سے ناقابل یقین حد تک مشابہت رکھتا ہے۔‘

ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے جے یو آئی رہنمامفتی کفایت اللہ کے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان پر وکی لیکس والے بیان کی بھی یاد دلا دی۔

عامر لیاقت نے طنزیہ انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈینگی مفتی کفایت کی کزن ہے‘۔

عامر لیاقت کا یہ بیان انہوں نے کس پیرائے میں دیا؟ اس پرمیڈیا کوان کے اگلے بیان کا شدت سے انتظار ہے۔

یاد رہے کہ جمعیت علمائےاسلام (ف) کےرہنمامفتی کفایت اللہ کے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائماگولڈاسمتھ کووکی لیکس کا کزن کہنے کادعویٰ سوشل میڈیا صارفین کیلئےہنسی کا سامان بن گیا تھا۔جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پرلوگوں نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
پُراسرار آسمانی شے، خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
سانحہ سوات؛ ہیلی کاپٹر نہ آیا، قیمتی جانیں چلی گئیں، خیبرپخوتنخوا حکومت پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر