Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجھ سے بدلہ لیا جارہا ہے، فاطمہ سہیل بول کے شو میں رو پڑیں

Now Reading:

مجھ سے بدلہ لیا جارہا ہے، فاطمہ سہیل بول کے شو میں رو پڑیں
وائرل

 بول نیوز پر ’ایسا نہیں چلے گا‘ ود ڈاکٹرفضا کے ہمراہ ایک انٹرویو میں پاکستانی میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خاتون فاطمہ سہیل نے سوشل میڈیا پر نازیبا وائرل ویڈیو کے متعلق بتایا کہ وہ اس ویڈیو کے متعلق کچھ نہیں جانتی اور کہا کہ مجھ سے بدلہ لیا جارہا ہے۔

انٹرویو میں ایک پیغام کے طورپرفاطمہ سہیل کا کہنا تھا کہ میں اپنی طرح کی ہر خواتین کے لیے مثال بنیں گی اور اپنے حق کے لیے  آواز اٹھائیں گی، اپنے اور اپنے بچے کے لیے بقاء کی جنگ لڑیں گی۔

وائرل ویڈیوجو کہ گزشتہ کئی روز سےسوشل میڈیاپرگردش کررہی ہے،فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئےکہا گیا ہے کہ اس میں موجود خاتون فاطمہ سہیل نہیں بلکہ کوئی اورہیں۔

 ایف آئی اےنے نوٹیفکیشن جاری کیاہے کہ سوشل میڈیاپر زیر گردش نازیباویڈیوغیر متعلقہ ہےاور اداکار محسن عباس کی سابقہ بیوی فاطمہ سہیل کی نہیں بلکہ ان سے ملتی جلتی کسی خاتون کی ہے۔

ایف آئی اے نےنوٹیفکیشن کے مندجات میں واضح کرتے ہوئے کہا ہے  کہ فاطمہ سہیل جوکہ ایک نامور ٹی وی اینکر ہیں اور 4دسمبر کولیک ہونے والی ایک نازیبا ویڈیومیں موجود ہی نہیں بلکہ ان سے ملتی جلتی شکل کی کوئی اور خاتون ہیں۔

Advertisement

ایف آئی اے نے نوٹیفکیشن میں تحریر کیاکہ غیر متعلقہ نازیبا ویڈیو نے نامور ٹی وی اینکر کی شہرت کونقصان پہنچایاہے جو کہ ایک معزز اور ذمہ دار شہری ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فاطمہ سہیل کی جانب سےویڈیو کوہٹانے کی استدعا کی گئی ہےجس کی درخواست ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کوارسال کرتےہوئے اسے ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ اور اس کےچندہفتے بعد لاہور کی ایک ماڈل ثمرہ چوہدری کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا کی پر وائرل ہوئی۔
Advertisement

نازیباویڈیووائرل ہونے کایہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوا، ایک اورنازیبا ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کوحیران کردیا، جس کوغیرمتعلقہ طور پر بغیر تصدیق کیے ناموراینکرفاطمہ سہیل کے نام سے مشہور کردیاگیا۔

ویڈیو وائرل ہوئی توفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کوفاطمہ سہیل کی بہن عائشہ سہیل کی جانب سے رابطہ کرتے ہوئےدرخواست دائرکی گئی کہ وائرل ہونےوالی ویڈیوز میں دیکھی جانے والی لڑکی فاطمہ سہیل نہیں بلکہ کوئی اور ہیں اور ان کا نام غلط استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیاتھاکہ یہ سب  ان کے کرئیر اور خاندان کے لیے ٹھیک نہیں لہذا اس ویڈیو کو شئیر کرنے والے تمام لنکس بند کیے جائیں اورفی الفوراسے سوشل میڈیا سےہٹایاجائے۔

ایف آئی اے کےسائبرکرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹرسرفرازچوہدری  نے بتایا کہ سائبر کرائم ونگ کی فرانزک ڈیپارٹمنٹ نےاس ویڈیو کا ٹیسٹ کیا ہے اوراس ویڈیو مِیں دیکھی جانے والی خاتون فاطمہ سہیل نہیں ہیں بلکہ ان سے ملتی جلتی خاتون ہیں۔

Advertisement

انہوں نےبتایا کہ یہ جانچ چہرے کے نقوش کے ذریعے کی گئی ہےجیسےناک اور بھنوؤں کے درمیان کا فاصلہ وغیرہ۔

یاد رہے کہ فاطمہ سہیل نےکچھ عرصہ پہلےاپنےسابق شوہرمحسن عباس حیدر کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی تھی کہ ان کےسابق شوہر سوشل میڈیا پر ان کی اپنے ساتھ لی گئی ذاتی تصویروں کو پھیلا رہے ہیں لہذا انہیں ہٹایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر