Advertisement
Advertisement
Advertisement

حریم شاہ کی بڑی دھمکی، کس کی ویڈیولیک ہوگی؟

Now Reading:

حریم شاہ کی بڑی دھمکی، کس کی ویڈیولیک ہوگی؟
ٹک ٹاک اسٹار

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نےحکومتی جماعت تحریک انصاف پاکستان کےسوشل میڈیا حامیوں کودھمکی دی تھی، انہوں نے حکومتی حامیوں کوکھلے الفاظ میں ٹویٹ کرتےہوئے کہاہےکہ اگر ان کی مخالفت کا سلسلہ جاری رکھیں گے تو بہت جلد ’خان صاحب‘ کی ویڈیو بھی جاری کردی جائے گی۔

اہم ترین سرکاری لوگوں اور مقامات پرٹک ٹاک ویڈیوز بنانےوالی حریم شاہ کی ایک اور ٹویٹ نے سوشل میڈیا پرایک نئی بحث کو جنم دے دیا۔

ٹویٹ میں حریم نےپی ٹی آئی کے سوشل میڈیا حامیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے ان کے خلاف پوسٹیں لگانا بند نہ کیں تو وہ ’خان صاحب‘ کی ویڈیو بھی جاری کردیں گی۔ تاہم کچھ دیر بعدانہوں  نے فوری یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔

حریم شاہ نے پی ٹی آئی کے حمایتیوں کو مخاطب کرتے ہوئےلکھا تھاکہ : ’غصہ نہ دلائیے، یہ نہ ہو کہ خان صاحب کی بھی ویڈیو لگا دوں۔‘

Advertisement

یہاں یہ بات بتانا ناگزیر ہے کہ خان صاحب سے مراد وزیرِاعظم عمران خان ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے تو یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردی گئی تاہم سوشل میڈیا والوں نے اسے فوراً ہی محفوظ کرلیا تھا اوراب یہ دھڑا دھڑ شیئر کی جارہی ہے۔

گزشتہ روزحریم شاہ نےوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ساتھ ایک مبینہ ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ بظاہر فون پر ان سے بات کر رہی ہیں۔

حریم پرپی ٹی آئی کے ٹرولزسوشل میڈیا پر حملہ آور ہوگئے۔ مبینہ ویڈیومیں دعویٰ کیا گیا ہےکہ حریم شاہ شیخ رشید کےساتھ کال پرموجود ہیں، شیخ صاحب اوران کی  بےتکلفانہ گفتگو ویڈیو کال پرجاری ہے۔

فوٹیج میں بظاہر حریم شاہ کی آواز میں ایک خاتون کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے: ’اچھا میری بات سنیں، کیا میں نے آج تک آپ کا کوئی راز فاش کیا ہے؟ آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے‘؟

شوبزفنکاروں کےبعداب سیاستدان، ایک اورویڈیو لیک ہوگئی  

Advertisement

جواب میں شیخ رشید کہتے ہیں: ’جو کرنا ہے کرو اللہ مالک ہے،‘ اور فون کاٹ دیتے ہیں۔

حریم شاہ بولتی رہتی ہیں اور ان پر الزام لگاتی ہیں کہ وہ انہیں نازیبا ویڈیوز بھیجا کرتے تھے۔ کال پروہ کہتی ہیں، ’کیا وہ آپ بھول گئے ہیں‘۔

اسی اکاونٹ پر ایک ٹیلی فون کال کی ریکارڈنگ بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ حریم شاہ نےشیخ رشید کو فون کیا توانہوں نے آگے سے کہا کہ وہ اپنی بھتیجی کے جنازے میں موجود ہیں اس لیے ابھی بات نہیں کرسکتے۔

Advertisement

بعد ازاں حریم نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کو بدنام نہیں کرنا چاہتیں اور انہوں نے کہاکہ ان کےپاس اتنا فضول وقت نہیں۔ ’یہ سب آپ لوگوں کا ہی کام ہے کسی کی بھی عزت اچھالنا۔ جو لوگ میرے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں میرا پیچھا چھوڑ دیں‘۔

سوشل میڈیا پرشدید تنقید کاسامنا کرنے کےبعد حریم نے وزیراعظم عمران خان کے راز افشا کرنے کی بھی دھمکی دی اور فوراً ہی ڈیلیٹ کر دی۔ تاہم یہ ٹویٹ ٹویٹر پر آگ کی طرح پھیل گئی اور تاحال ٹرینڈ کر رہی ہیں اور لوگ سوال اٹھا رہے ہیں ہے کہ معاملہ آخر ہے کیا؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر