Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالی ووڈ سلیبریٹیزکیخلاف ایف آئی آر درج

Now Reading:

بالی ووڈ سلیبریٹیزکیخلاف ایف آئی آر درج
بالی ووڈ

بالی ووڈ سلیبریٹیزاداکارہ روینہ ٹنڈن، ہدایت کارفرح خان اورکامیڈین بھارتی سنگھ کے خلاف ایف آئی آر ز درج کرلی گئیں۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ اداکارہ روینہ ٹنڈن، فرح خان اور بھارتی سنگھ کے خلاف کامیڈی ٹی وی شو میں اقلیتی برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ایف آئی آرز درج کرلی گئیں ہیں۔

بالی ووڈ سلیبریٹیزکے خلاف کرسچن فرنٹ آف اجنالا بلاک کے صدر کی طرف سے کرسمس تہوار کے موقع پر نشر ہونے والے کامیڈی ٹی وی شو میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی شکایت درج  کی گئی تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ دائرکرلیاگیا۔

تینوں شخصیات پر انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 295 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کا تعلق مذہب کی توہین یا مذہبی جذبات کو مجروح کرنے سے ہے۔

عدالت میں شوکی ویڈیو کلپس بھی جمع کروائی گئی ہیں جن میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ عیسائی برادری کے مذہبی جذبات مجروح کیے گئے اور ان کا مذاق اڑایاگیا۔

Advertisement

بھارتی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

اکشےکمار’دیش سے نکل جاو! ‘ بھارتی بھڑک اٹھے

دوسری جانب ایف آئی آر درج کرنے پر بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نےاپنی  صفائی میں ٹویٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

انہوں  نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ تمام لوگ اس ویڈیو کو دیکھیں، ہم تینوں میں سے کسی نے بھی کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچائی، اگر پھر بھی ہم نے ایسا کیا ہے تو تکلیف پہنچانے پر دل سے معافی مانگتے ہیں۔

اس سے قبل فرح خان نے بھی ٹوئٹر پیغام کے ذریعے سب سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’میں بہت افسردہ ہوں کہ میرے شو کے ذر یعے سے میں نے کسی کو تکلیف پہنچائی، میں تمام مذاہب کی عزت کرتی ہوں اور یہ قطعی میں نے جان بوجھ کر نہیں کیا، میں اپنی پوری ٹیم کی طرف سے دل سے معافی مانگتی ہوں‘۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر