Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فلم سازوں کو ڈی جی آئی ایس پی آرکا کرارا جواب

Now Reading:

بھارتی فلم سازوں کو ڈی جی آئی ایس پی آرکا کرارا جواب
ڈی جی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فلم سازوں کو ’بالا کوٹ‘ حملے پر فلم بنانے کے اعلان پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا خواب بولی وڈ فلم کے ذریعے ہی پورا ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سما جی تعلقات کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرانڈیا ٹوڈے کی خبر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان ایئر فورس‘ (پی اے ایف) کی جانبازوں کی جانب سے گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی وہ بطور سپاہی عزت کرتے ہیں مگر بھارت کا جھوٹا خواب تو فلم کے ذریعے ہی پورا ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’بالا کوٹ‘ حملے کے حوالے سے بھارتی وزیر نے خود اعتراف کیا کہ پاکستان کا کوئی نقصان نہیں ہوا اور عالمی برادری کو بھی اس حملے کے نقصانات کے شواہد نہیں ملے۔

واضح رہے کہ رواں برس 26 فروری کو بھارتی لڑاکا طیاروں نے بالاکوٹ میں فضائی حملہ کیا تھا اور اس حوالے سے نئی دہلی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے جنگجوؤں کا کیمپ تباہ کردیا ہے تاہم پاکستان نے ان دعووں کو مسترد کردیا تھا جب کہ بعد ازاں بھارتی وزیر دفاع نے بھی حملے سے متعلق نقصان کی تفصیلات بتانے سے معزرت کرلی تھی۔

معروف میوزک بینڈ کا آصف غفور کےساتھ ’فنٹاسٹک ٹی‘ پینے کی خواہش کا اظہار

دوسری جانب اس حملے کے 2 دن بعد بھارت نے 28 فروری کو ایک بار پھر پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی تھی تاہم پاکستان ایئر فورس کے جانبازوں نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا۔

Advertisement

صرف یہی نہیں بلکہ گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان نے خطے میں امن کے قیام اور انسانی ہمدردی کے لیے یکم مارچ 2019 کو آزاد کرتے ہوئے بھارت کے حوالے کردیا تھا۔

سانحہ اے پی ایس پانچویں برسی، خصوصی ترانہ جاری

اب اس معاملے پر بالی وڈ فلم سازوں نے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی اور ٹی سیریز کی جانب سے ’بالا کوٹ‘ حملے کے پس منظر میں فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی ہدایات ابھیشک کپور دیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سنجے لیلیٰ بھنسالی اور بشن کمار کی یہ فلم کب تک ریلیز ہوگی، تاہم یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر