ڈوڈل بگ‘‘ کی تصویر نےسب کےدل دہلادئیے ’’
 
                                                                              آسٹریلیا میں لگنے والی آگ سےاب تک ایک ارب سےزائدجانورہلاک ہوگئےہیں وہیں ایک ایسا کینگروبھی موجودہےجواپنےوالدین گنوا چکاہے۔
ایسے میں کینگروکے بچےکی سوشل میڈیا پروائرل ہونےوالی ایک تصویرنےہردیکھنے والےکےدل کودہلا کررکھ دیاہے۔
سوشل میڈیاپریتیم کینگروکی ایک تصویروائرل ہوئی ہے جسے دیکھ کراس کےغم کا اندازہ ہوتا ہے۔
تصویرمیں دیکھا جاسکتاہے کہ وہ کینگرواپنی گود میں کھلونا ٹیڈی بیئرکولیےہوئےہےاوراسےزورسےبوسہ بھی دےرہا ہے۔

تسمانیہ سینیٹرپیٹروش ولسن اورگرین کے ایڈوائزر ٹم بیشارانےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک تصویرشائع کی جو دیکھتے ہی دیکھے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
بیشارا بھی یہ دیکھ کرحیران رہ گئیں کہ ان کی یہ تصویران کی توقعات سےزیادہ مشہورہوئی۔
اب تک ان کی ٹوئٹ کو 4ہزارسےزائدٹوئٹ کیاجاچکا ہے۔
ان کاکہناتھاکہ’ میں نےسوچا کہ یہ تصویر آسٹریلیا میں شیئر ہورہی ہے لیکن یہ دیکھ کرحیران رہ گیا کہ اس نےخطہ اوشیانا سے نکل کر یورپ اور جنوبی امریکا میں بھی شہرت پالی ہے جبکہ امریکا کے کچھ مارننگ شوز میں بھی اس تصویر کو آن ایئر کیا گیا۔‘
بیشارا کی والدہ جیلیئن کاکہناتھا کہ جو یتیم جانوران کے پاس موجود ہیں وہ ان کے ٹیڈی بیئرسےبہت پیارکرتےہیں جبکہ یہ جانوراسے اپناساتھ بھی سمجھتے ہیں۔

ان لوگوں نےاس کینگروکو ’’ڈوڈل بگ‘‘ کا نام دیاہے۔
بیشارانےبتایا کہ ہوسکتاہےکہ یہ کینگروبچہ اپنی ماں کے پاؤچ سےاس وقت نکل کرگرگیاہوجب جنگل میں لگی آگ سے بچنے کے لیے وہ بھاگ رہی ہو،یاپھراس کی ماں مرچکی ہواوریہ بھٹک کروہاں تک پہنچ گیاہو۔
جب خاتون اس کینگروبچے کو فارم تک لائیں تواس کی حالت بہت زیادہ خراب تھی، تاہم اب وہ تندرست ہوگیا ہے اوراب دوبارہ جنگلوں میں جانےکےلیےتیارہے۔
بیشارانےبتایا کہ اس کی مکمل دیکھ بھال کی گئی، تاہم امید کی جارہی ہے کہ وہ اب واپس جنگلوں میں چلا جائےگااورکبھی کبھار اسی طرح ٹیڈی بیئرکےکھلونے کو بوسہ دینے آتا رہے گا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرصارفین کی جانب سےپیغامات کےساتھ تصویرشئیرکی جارہی ہے۔
An Orphaned Kangaroo Giving His Teddy Bear A Hug Is Breaking The Internet. 😍 pic.twitter.com/VhCaLbHV1M
— Bunnyman (@in_livada) January 12, 2020
This is just too cute. A kangaroo being nourished back to good health hugging a teddy bear. When I saw this, it reminded me of my teddy bear. 😍 pic.twitter.com/h3lt6ND7a5
Advertisement— Jessica Daisak (@JDaisak) January 18, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 