
لیجنڈاداکارہ وگلوکارہ بشریٰ انصاری نےاپنی طلاق سے متعلق طویل عرصہ سے چلنے والی چہ مگوئیوں کا جواب دے دیا۔
بول انٹرٹینمنٹ کے شو’ بول نائٹس ود احسن خان‘ میں پہلی بار ورسٹائل اداکارہ نے اپنی طلاق کے بارے میں بات کی ہے۔
شوکے میزبان احسن خان نے بشریٰ انصاری سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنی طلاق کے بارے میں عوامی سطح پر بات نہیں کرنا چاہتیـں یا آپ نے کسی کواس بارے میں بتایا؟
احسن خان کے سوال پر بشریٰ انصاری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ان کی طلاق کو کئی سال ہوگئے ہیں اور تمام سینئر اداکاروں کانام لیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں اور جب کسی کے ساتھ کوئی بات ہوجاتی ہے تو سب کو فکر لاحق ہوجاتی ہےاورلوگ پریشان ہوجاتے ہیں۔
اداکارہ نے جمال شاہ اور ان کی اہلیہ فریال سمیت طاہرہ سید اور نعیم بخاری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی جوڑیاں تھیں اور جب وہ الگ ہوئیں تو لوگوں کے دل ٹوٹے، حالانکہ کسی نے بھی کسی کو برا نہیں کہا کہ الگ ہونے میں مرد کا قصور ہے یا خاتون زیادہ قصوروار ہے کیونکہ کسی کو پتہ بھی نہیں ہوتا کہ کسی کی نجی زندگی میں کیا مسائل حائل ہیں۔
بشریٰ انصاری نےتفصیل میں جاتے ہوئے کہا کہ مسائل صرف اداکاروں کی شادی شدہ زندگی میں نہیں ہوتے، لوگوں کا اس طرح کی بات کرنا ٹھیک نہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ کسی بینک میں کام کرنے والے یا کسی ڈاکٹر کی زندگی میں بھی مسائل ہوتے ہیں لہذٰا مجھے ایسا لگا کہ اپنی نجی زندگی کی اس بات کو عوام کے ساتھ شیئر کرنا یا لوگوں کو بتانا ضروری نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نےپروڈیوسراقبال انصاری سےشادی کی تھی جن سے ان کی دو بیٹیاں ناریمن اور میرا انصاری ہیں تاہم دونوں ہی شوبز سے وابستہ نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر کچھ عرصہ قبل بشریٰ انصاری کی ہدایت کار اقبال حسین کے ساتھ دوسری شادی کی خبریں وائرل ہوئی تھیں تاہم اس معاملے پراقبال حسین نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قراردی اور کہا کہ ایسی باتوں پر دھیان نہیں دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News