جرمنی کےنئےسفیرکے پاکستانی ٹرین میں خوب مزے

جرمنی کےنئےسفیر کو بھی ٹرین کےزریعےاسلام آباد سےکراچی کاسفر خوب خوب بھاگیا۔
پاکستان میں تعینات جرمنی کے نئے سفیربرن ہارڈ شلیگ ہیک نےاسلام آباد سےکراچی ٹرین کےسفرکےمزے لوٹےاورپاکستان کی خوبصوتی کے دیوانے ہوگئے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر انہوں نے اپنے ٹرین کے سفر پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ انتہائی خوش دیکھائی دے رہے ہیں ۔
I love train rides – they are a great way to discover a country. So I went on a train journey from #Islamabad to #Karachi – 26 hours in total! Amazing experience – thank you @PakrailPK. I particularly enjoyed chatting with fellow voyagers. Have a look at the video about my trip: pic.twitter.com/0C5teijvHt
Advertisement— Bernhard Schlagheck (@GermanyinPAK) January 29, 2020
اپنے ٹوئٹ میں جرمن سفیر نےٹرین کے سفرکوحیرت انگیز قراردیتے ہوئے مسافروں اور پاکستان ریلوے کی معیاری خدمات کی فراہمی کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے ٹرین ٹرین میں سوار ہونا بہت پسند ہے اور یہ کسی بھی ملک کی دریافت کا بہت بڑا زریعہ ہے ۔
انہوں نےمزید لکھا کہ اسلام آباد سےکراچی کا 26 گھنٹوں کا سفر شاندار رہا، ساتھی مسافروں کے ساتھ بات چیت کر کے انہیں بہت اچھا لگا۔
پاکستان مین تعینات ہونےوالے جرمنی کے نئے سفیرنے ٹرین کے سفر کوانجوائے کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹرین کے سفر سے محبت کرنے والوں کو پاکستان کی ٹرین میں سفرکی دعوت دیاتا ہوں ۔
انہوں نے دوران سفر شکر کندی بھی خریدی اور بریانی بھی کھائی ۔
کراچی میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنرسندھ عمران اسماعیل سے بھی ملاقات کی اور پاک جرمنی کی سیاسی صورتحال پر بات چیت بھی کی۔
کراچی کے اپنے پہلے دورے کے دوران وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔ ہم نے جرمنی اور سندھ کے تعلقات خصوصا تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے پر تبادلہ خیال کیا۔@MuradAliShahPPP @SindhCMHouse @Germany_Karachi #sindh #Karachi pic.twitter.com/NMCY4XWURR
— Bernhard Schlagheck (@GermanyinPAK) January 29, 2020
واضح رہے کہ برن ہارڈ شلیگ ہیک کی پاکستان میں تعیناتی سے قبل مارٹن کوبلر جرمن سفیر تعینات تھے، انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News