Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامربھائی آپ توکراچی کےبیٹےتھے!

Now Reading:

عامربھائی آپ توکراچی کےبیٹےتھے!

پی ایس ایل سیزن 5 کے انعقاد پرشائقین کرکٹ فیورمیں مبتلا ہیں، اور کھیل کا یہ بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ایسے میں ایونٹ سے جڑی ہرخبرانٹرنیٹ پرچھائی ہوئی ہے، دوسری جانب سوشل میڈیا پرمیگا ایونٹ سے جڑی ہلکی پھلکی چھیڑ چھاڑ بھی جاری ہے۔

گزشتہ روز معروف ٹی وی شخصیت اور قومی اسمبلی کے ممبرعامر لیاقت کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا جس کودیکھ کرسوشل میڈیا صارفین حیرت اور تذبذب کا شکار ہوگئے۔

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ برانڈ ایمبسیڈر کسی ٹیم کے حوصلے بلند کرنے اور ان کی مارکیٹنگ مہم چلاتا ہے اور ان کو زیادہ سےزیادہ مقبول بنانے میں بھی اہم ترین کردار ادا کرتا ہیں۔

عامرلیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹویٹ کے ذریعے جب یہ خبر شئیر کی کہ وہ پی ایس ایل ٹیم اسلام آبادیونائٹیڈ کےبرانڈ ایمبسیڈر ہیں تو لوگوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے معروف ٹی وی میزبان اور ایم این اے عامر لیاقت کو پی ایس ایل اسلام آباد فرنچائز کی نمائندگی کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے، لیکن یہ بات لوگوں کی سمجھ سے باہر ہے کہ ایسا کیوں ہوا؟

پی ایس ایل کے پچھلے ایڈیشن میں اسلام آباد کی ٹیم کی فرنچائز نے فواد خان ، علی ظفر، اور مومنہ مستحسن سمیت کئی اداکاروں کو بطور برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کیاگیا تھا۔تاہم اس باراسلام آباد یونائیٹڈ نے لوگوں کویہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ آخر اس فیصلے سے ٹیم کا کیا فائدہ ہوگا جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

ایک صارف نے یہ دلچسپ خبر کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر یہ شخص اسلام آباد یونائٹیڈ کو سپورٹ کر رہا ہے تو پھر ہماری طرف سے بائیکاٹ ہی سمجھیں۔جبکہ ایک صارف کا کہناتھا کہ ’عامر بھائی آپ تو کراچی کے بیٹے تھے‘۔

Advertisement

نور نامی ایک صارف نے لکھاکہ ’کراچی میں رہ کر کراچی کے ساتھ دھوکہ بہت غلط بات ہے عامر بھائی‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر