Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرانی زندگی ایک نشے والی زندگی تھی

Now Reading:

پرانی زندگی ایک نشے والی زندگی تھی
rabi

شوبزانڈسٹری سے حال ہی میں کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہےعمرہ کرنے کے بعد اُنہیں احساس ہوا کہ ان کی پرانی زندگی ایک نشے والی زندگی تھی جس میں وہ خود کو ضائع کر رہی تھیں۔

ویڈیو وائرل کرنے والوں سے جان کو خطرہ تھا: رابی پیرزادہ

Advertisement

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے اُن کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والوں کا سراغ لگا لیا تھا لیکن پھر انہیں کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی سے ان کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ان کے بقول وہ یہ معاملہ اللہ کی عدالت پر چھوڑتی ہیں۔ شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے بعد رابی کا پہلا انٹرویو

Gepostet von VOA Urdu am Freitag, 7. Februar 2020

تفصیلات کے مطابق وائس آف امریکہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں رہتے ہوئے بھی بہت سے گناہوں سے بچی ہوئی تھیں۔

انھوں نے بتا یا کہ جب وہ میڈیا پر آ کر اللہ کی باتیں کرتی ہیں تو اس سے بعض لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے،چند لوگوں کو ان کا میڈیا پر آکر اللہ کی باتیں کرنا پسند نہیں، ایسے لوگوں کی تعداد دو سے تین فیصد ہے۔

Advertisement

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ وہ خود کو مزید ضائع نہیں کرنا چاہتیں اور اللہ کو بتانا چاہتی ہیں کہ اس کی ایک بندی ہے جو برائی کی راہ چھوڑ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے کہا کہ “میرا جسم میری مرضی” نہیں بلکہ “میرا جسم میرے اللہ کی مرضی” تو اس پر کچھ خواتین اور خاص طور پر میڈیا سے تعلق رکھنے والی خواتین مجھ سے ناراض ہو گئی۔

رابی پیرزادہ نے انکشاف کیا کہ ایف آئی اے والوں نے ان کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے والوں کا پتا لگالیا تھا تاہم انہیں بتایا گیا کہ ان کے خلاف کارروائی کرنے سے ان کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

رابی پیرزادہ نے توبہ کے بعد اپنی پہلی سالگرہ مدینے میں منائی

رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اس وقت شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی جب وہ شہرت کی بلندیوں پر تھیں اور بہت پیسے کما رہی تھیں۔

جب ان کی وائرل ویڈیوز آئیں تو ان کا کام مزید بڑھ گیا تھا اور ہر کوئی اُنہیں کام کی آفرز کر رہا تھا۔

Advertisement

رابی نے کہا کہ یہ پیغام دینا بہت ضروری تھا کیونکہ مجھ سے پہلے جس کی بھی اس طرح کی ویڈیوز لیک ہوئیں تو وہ راتوں رات سپر اسٹار بن گئے، میں بھی سپر اسٹار بن جاتی اور لوگ دو تین دن میں سب بھول جاتے لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر