Advertisement
Advertisement
Advertisement

کچراچننےوالےبچےکی ایمانداری نےدل جیت لیے

Now Reading:

کچراچننےوالےبچےکی ایمانداری نےدل جیت لیے

سوشل میڈیا پرحال ہی میں ٹرینڈکرنے والا ہیش ٹیگ

#ShareToAware

صارفین کی توجہ کا خاص مرکز بنا رہاجس میں کچرا چننے والے ایک بچے کی تصویراورایمانداری کی کہانی زیرگردش ہے۔ کچرا چننے والے اس بچے نے3لاکھ سےزائد مالیت کا لفافہ  اس کے اصل مالک کولوٹا کر ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی۔

سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ٹوئٹس کےمطابق صارف کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کی 8 تاریخ کو ان کے گھر شادی کی ایک تقریب کے بعد 3لاکھ 50ہزار مالیت کا ایک لفافہ لاعلمی میں گُم ہوگیا۔

یہ واقعہ عباس نامی شخص کےساتھ پیش آیاجسےٹوئٹر پر انعام نامی صارف نے شیئر کیا۔

Advertisement

صارف کا کہنا ہے کہ پیسوں سے بھرے لفافے کو گھر میں جگہ جگہ تلاش کر لینے کے بعد والدہ نے خیال کیا کہ شاید خالی لفافوں کے ساتھ غلطی سے وہ بھی پھینک دیا گیا ہوگا۔

اسی شک کے پیش نظر ہم نے تمام فلیٹس کے کوڑے دان چھان مارے مگر لفافہ نہ مل سکا۔

Advertisement

صارف نے بتایا کہ 10 فروری کواُن کا بھائی فلیٹ کا کچرا چننے آنے والے بچے کے پاس گیا جو منسلک شدہ تصویر کے دائیں ہاتھ میں بیٹھا ہے۔ وہ بچہ اپنے معمول کے مطابق اس دن بھی آیا اور بھائی نےاس کو اپنے مسئلے سے آگاہ کیا۔

صارف نے بتایا کہ وہ بچہ ان کے بھائی کو سہراب گوٹھ میں اس جگہ لے گیا جہاں وہ پورا دن اکھٹا ہونے والا کچرا ڈالتے ہیں اور اپنے والد سے ملوایا۔

Advertisement

اس بوڑھے شخص نے انہیں امید دلائی کہ وہ اس لفافے کو ڈھونڈیں گے اور اگر مل گیا تو اسی حالت میں واپس دے دیں گے ۔

کچرا اٹھانے والوں نے ان کے بھائی کو اس ڈمپنگ اسٹیشن کا بھی دورہ کروایا جہاں اس نوجوان نے 9 فروری کو اکھٹا ہونے والا کچرا پھینکا تھا جو تین بڑے بڑے بوروں پر مشتمل تھا۔

اس نوجوان نے نمبر لیا اور وعدہ کیا کہ اگرلفافے کا سراغ ملاتوانہیں لوٹا دیا جائے گا۔

Advertisement

صارف کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی مقدار میں کچرا دیکھ کرانکی ساری امیدیں دم توڑ چکی تھیں ، لیکن اسی دن تقریباً سہ پہر 3 بجے وہ بچہ ان کے گھر آیا اور پیسوں والا لفافہ میری والدہ کو تھمایا۔

انہوں نے لکھا کہ لفافے میں ایک روپیہ بھی کم نہ تھا، ان کی والدہ نے لفافے میں سے نکال کر کچھ رقم انہیں دینا چاہی تو انہوں نے لینے سے انکار کردیا۔

والدہ کے بے حد اصرار کرنے پر انہوں نے معمولی سی رقم لی تاہم ان کے اس فعل نے صارف کو لاجواب کردیا۔

کچرا چننے والےبچے کی ایمانداری کی یہ کہانی سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ شئیر کی جارہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس بچے کی بھرپور حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔

https://twitter.com/KhurmiMariner/status/1227628954586112000?s=20

Advertisement

سوشل میڈیا پراس کہانی پرمشتمل ٹوئٹس کو زیادہ سے زیادہ شیئر کیا جارہا ہے اورایمانداری اورمہربانی کا یہ عمل سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت رہا ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ دنیا ایسے ہی لوگوں کی ایمانداری کی وجہ سے قائم ہے۔

Advertisement

ایک صارف کا کہناتھا کہ کچرا چننے والےاس بچے نے کمال کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر