Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران اشرف کی ولاگرعرفان جونیجوکونصیحت

Now Reading:

عمران اشرف کی ولاگرعرفان جونیجوکونصیحت
عمران اشرف

معروف ڈرامہ ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں ’بھولے‘ کے کردار سے شہرت پانے والے اداکارعمران اشرف نے ولاگنگ میں نام بناکراسے خیرباد کہنے والے ولاگرعرفان جونیجو کو یوٹیوب چھوڑنے کے بجائے مقابلہ کرنے کی نصیحت کی ہے۔

معروف ولاگرعرفان جونیجو کےاچانک اعلان کے بعد ایک جانب سوشل میڈیا صارفین نے افسوس کا اظہارکیا تو اس موقع پرمعروف اداکارعمران اشرف اعوان بھی چُپ نہ بیٹھے۔ انہوں نے بھی عرفان جونیجو کویوٹیوب چھوڑنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ  انزائیٹی ایک خطرناک بیماری ہےلیکن اس کے خلاف لڑنے کی کوشش کروکیوں کہ اللہ بڑا مہربان ہے۔

اداکار عمران اشرف نے یہ بھی کہا کہ آپ اس مقام تک ایسے ہی نہیں پہنچے ہو، اس کامیابی کے پیچھے آپ کی محنت ہے، درحقیقت ہمارے پاس تو ٹیلی ویژن کی صورت میں پلیٹ فارم ہے لیکن آپ تو لوگوں کے لئے مشعل راہ ہو کیوں کہ آپ نے بغیر کسی ٹی وی چینل کے نام بنایا ہے۔

عمران اشرف نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے کہنے پر ایک بار اللہ پر یقین رکھتے ہوئے اس بیماری کے خلاف لڑکر دیکھو پھر دیکھنا کامیابی تمہاری ہوگی۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روزمقبول ترین ولاگرعرفان جونیجو نےایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے یوٹیوب سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اب کسی بھی ایونٹ یا ایوارڈ کی تقریب میں بھی نہیں جاتا۔ حتیٰ کہ میں نے ٹوئٹر کو بھی چھوڑ دیا ہے اور کیمرہ استعمال کرنا بھی بہت کم کر دیا ہے۔

عرفان جونیجو نے وضاحت دیتے ہوئے مزیدکہا کہ ’میں نے ولاگز بنانا اس لیے شروع کیا تھا کیونکہ مجھے ولاگز دیکھنا بہت پسند تھا، مجھے لگتا تھا کہ ولاگز بنانے میں بہت مزہ آتا ہوگا۔

یوٹیوبر نے بتایا کہ ایک لڑکا جو کسی وقت میں اپنی زندگی میں مگن رہتا تھا اور دنیا کو اپنی نظر سے دیکھتا تھا لیکن اب وہی شخص اب دن بدن بد ظن ہوتا جارہا ہے اور یہ سب بھی ولاگ ہی کی وجہ سے ہورہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اب خود اعتمادی اور اضطراب کا شکار ہوں۔  ولاگنگ میری زندگی کی ترجیح نہیں رہی۔ اب میں ولاگ اپنی مرضی سے مخصوص وقت پر ہی بناؤں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر