Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا پاکستان میں دفاتر بند ہونے کا نمبرآگیا؟

Now Reading:

کیا پاکستان میں دفاتر بند ہونے کا نمبرآگیا؟

ملک بھر میں کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر شہریوں نے حکومت سے حفاظتی اقدامات وسیع کرنے کی اپیل کردی ہے۔ سوشل میڈیا پرشہریوں کی جانب سے دفاتر کو دو ہفتے تک بند کرنے کی اپیل سامنے آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی و سرکاری دفاتر کو 14 روز کیلئے بند کردیا جائے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جن ملازمین کا دفتر میں ہونا بہت ضروری ہے، ان ملازمین کو شفٹ میں تھوڑی دیر کیلئے بلایا جائے جبکہ باقی سب کو گھرمیں رہنے کیلئے کہا جائے، تاکہ کرونا کیخلاف جاری جنگ کامیاب ہوسکے۔

Advertisement

 کرونا وائرس پھیلنے کے خطرات کے پیش نظروفاقی حکومت نے بھی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شادی ہالوں پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔اس سلسلے میں سندھ اور پنجاب کے تمام شادی ہالز بند کردئیےگئے۔

ملک میں لاہوراسلام آباد اورکراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پرفلائٹس آپریشن بندبھی کردیئے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظرسول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق پاکستان میں لاہور، اسلام آباد اورکراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پرفلائٹس آپریشن بند ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاقوامی پروازیں کراچی، لاہور اوراسلام آباد ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوگی۔

صرف یہی نہیں، کرونا کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے شاپنگ مالز بھی بند کریے گئے۔

Advertisement

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جلسے، اجتماعات سے متعلق 4 اپریل کو سی ای ای فیصلہ کرے گی،ہالز، اجتماعات پر پابندی کو کم، زیادہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

کراچی میں وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شادی کی تقریبات سمیت بڑے اجتماعات نہ کیے جائیں، اسکولوں کے ساتھ مدارس کیلئے بھی وہی ایڈوائزری ہے جو حکومت نے جاری کی۔

ناصر حسین کا کہناتھا کہ تفتان بارڈر پر کرونا اسکریننگ اور انتظامات ناکافی ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے اسپرے مختلف جگہوں پر کیا جارہا ہے،سندھ میں کرونا وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہوچکے باقی بھی روبہ صحت ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے فوڈ سیکیورٹی پروگرام کو انتظام کا کہہ دیا ہے،صورتحال خراب ہوئی تو گھروں پر فوڈ آئٹمز پہنچائے جائیں گے، نزلہ زکام والے افراد احتیاط کے طور پر گھروں میں رہیں،اگر وائرس پھیل گیا تو لوگ پھر اپنے گھروں میں رہیں۔

ناصر حسین نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ولیمے تقریب سے متعلق آگاہ کیا کہ سابق وزیراعظم کےبیٹےکے ولیمے کی تقریب منسوخ کردی ۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ بھرکےتمام شادی ہالز3ہفتوں کیلئےبند کردیئے گئے،بڑی محفل اورتقریبات کو بند کیا گیا ہے۔

Advertisement

ترجمان کا کہناتھا کہ مزارات،میلے،سینما،تقریبات کوبھی3 ہفتوں کیلئے بندکیاجارہاہے،میڈیا کرونا کی روک تھام کیلئے ہماری مدد کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا عالمی آفت اور پریشانی ہے،نمٹنے کے اقدامات کررہے ہیں،کوئی ایک حکومت یاادارہ اس سے اکیلے نہیں نمٹ سکتا،کرونا سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو متحد ہوناہوگا ،ہم سب کومل کراپنااپناکردار ادا کرنےکی ضرورت ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہناتھا کہ سندھ حکومت نے120 بستروں پرمشتمل آئیسولیشن سینٹرقائم کیاہے اور وینٹی لیٹرز بھی فراہم کردیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر