Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں وزیراعظم بننےکےخواب دیکھتی تھی!

Now Reading:

میں وزیراعظم بننےکےخواب دیکھتی تھی!

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہناہےکہ جب میں کمسن تھیں تو لوگ پوچھاکرتے تھے کہ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتی ہو۔ پہلے میں کہتی تھی ڈاکٹر بنوں گی، پھر کہتی تھی وزیراعظم بنوں گی، پھر توجہ یونیورسٹی میں داخلے اور پڑھنے پر مرکوزکردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک پیغام میں ملالہ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی طرح مجھے بھی معلوم نہیں کہ کیریئرکا راستہ کیا ہوگا، لیکن میں اپنے مستقبل کا فیصلہ خودکرسکتی ہوں، چاہتی ہوں تمام نوجوان خواتین اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔

Advertisement

ملالہ  نے خواتین کے عالمی دن سے متعلق کہا کہ لڑکیوں کی اپنے مستقبل سے متعلق امنگوں کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں اور بتانا چاہتی ہوں کہ نوجوان خواتین اپنے مستقبل کے بارے میں کیا خواب دیکھتی ہیں۔

Advertisement

ملالہ نے برازیل اور ترکی سے تعلق رکھنے والی 2 کمسن لڑکیوں کے مستقبل کے حوالے سے عزائم شیئر کئے جس میں برازیل کی 15 برس کی اینا گیبریلی کا پیغام ٹوئٹ کیا، اینا کا کہنا ہے کہ وہ خلا باز بننا چاہتی ہے کیونکہ اس میدان میں مرد زیادہ نمایاں ہیں۔

Advertisement

دوسرے پیغام میں ملالہ نے ترک بچی کے بارے میں بتایا جو مستقبل میں زیتون کے تیل کی کمپنی قائم کرنا چاہتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
پُراسرار آسمانی شے، خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
سانحہ سوات؛ ہیلی کاپٹر نہ آیا، قیمتی جانیں چلی گئیں، خیبرپخوتنخوا حکومت پر کڑی تنقید
نوجوانوں کا خبروں کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار بڑھ رہا ہے: رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر