Advertisement
Advertisement
Advertisement

امام کعبہ نمازپڑھاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے،ویڈیو وائرل

Now Reading:

امام کعبہ نمازپڑھاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے،ویڈیو وائرل

سعودی عرب میں کرونا کیسز بڑھنے لگے، سعودی عرب میں کرونا سے متاثر افراد کی تعداد 86 ہوگئی، نئے کیسز میں 14 مصری بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز انٹرنیٹ پر ایک ویڈیووائرل ہوئی ہے جس میں مطاف میں چند لوگوں کی موجودگی میں نماز پڑھاتے ہوئے امام کعبہ آبدیدہ ہوگئے،حرمین شریفین انتظامیہ کی رعایت پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو جراثیم سے پاک رکھنے کیلئے35 سو اہلکار تعینات کردیے گئے۔

کرونا سے بچاو کے اقدامات کیلئے روضہ مبارک کو بقیہ مسجد سے علحیدہ کرنے والے برآمدوں میں نماز کی ادائیگی کیلئے عارضی پابندی لگا دی گئی اورمسجد نبوی میں جراثیم کش اسپرے کے ساتھ صفائی کا عمل بڑھا دیا گیا ہے۔

مسجد الحرام  کےاندرونی مقامات اورصحن مطاف کی نمازفجرسےعشاء کےدرمیان تین بارصفائی کی جاتی ہے۔

انتظامیہ مسجدحرام میں آنےوالےنمازیوں اورزائرین کی صحت وسلامتی کیلیےزمین پرچلنےوالے ہرطرح کےکیڑے مکوڑوں کوتلف کرنے اورمسجداورمطاف کےماحول کوصاف وشفاف

Advertisement

رکھنےمیں مصروف ہے۔

حرمین شریفین جنرل پرزیڈنسی کی طرف سے حرم مکی کوصاف رکھنے کے لیےخصوصی ٹیمیں قائم کی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں پوری ذمہ داری کے ساتھ مسجد کی تطہیر، قالینیں تبدیل کرنے، مسجد میں عطرکےچھڑکأواوروائرس سے بچاؤکےلیےضروری اسپرے کا چھڑکاو ٔکرتی ہیں۔

مسجد حرام کی صفائی کاعمل نمازعشاء کےکچھ ہی بعد شروع ہوتاہےجس میں 140 ملازمین حصہ لیتےہیں۔ صفائی کےاس عمل میں نماز کی جگہوں پربچھائی گئی قالینیں اور راہ داریوں پر پلاسٹک کے میٹ اٹھائےجاتےہیں۔ انہیں صاف کیاجاتااوران پروائرس کش اسپرے کئے جاتے ہیں۔ اس کےساتھ ساتھ عطرکابھی چھڑکاؤبھی کیاجاتاہے۔

مسجد حرام کی الماریوں،سیڑھیوں اورحرم مکی کےتمام مقامات کی جامع صفائی کی جاتی ہے۔ فرش کوخشک کرنےکےبعد اس پر قالینیں دوبارہ بچھائی جاتی ہیں۔

 صفائی کا یہ عمل ہاتھوں کےساتھ مشینوں اوردیگر آلات کےذریعےکیاجاتاہے۔ نماز فجر سے قبل بھی مسجد حرام اور حرم مکی مکمل صفائی کی جاتی ہے۔ صحن مطاف اور مسجد حرام کی صفائی پر چوبیس گھنٹے میں مجموعی طور پر 330 ملازمین کام کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
پُراسرار آسمانی شے، خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
سانحہ سوات؛ ہیلی کاپٹر نہ آیا، قیمتی جانیں چلی گئیں، خیبرپخوتنخوا حکومت پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر