Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے ہوا معیشت کا پہیہ جام بازار ویران، غریب محنت کش پریشان

Now Reading:

کورونا سے ہوا معیشت کا پہیہ جام بازار ویران، غریب محنت کش پریشان
پہیہ جام

کورونا وائرس نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، اور ساتھ ہی معیشت کا پہیہ بھی جام کردیا ہے، معاشی سمیت روز مرہ زندگی کی مسائل میں اضافہ ہوا، ایسے میں مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے شہریوں کی مدد کی جا رہی ہے۔

ایسے میں حکومت کے شانہ بشانہ مخیر حضرات  مستحق افراد کی مدد کے لیے راشن اور ادویات مفت فراہم کر رہے ہیں جس میں دوسرے فلاحی اداروں کی طرح ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل نے کراچی کے 10 ہزار گھرانوں میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل کے مطابق ڈاکٹر کے نسخے کے مطابق کورونا وائرس کے شکار مریضوں کے لیے مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر  کراچی میں لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاڑی دار مزدوروں اور نچلے طبقے کے مسائل میں 100 گنا اضافہ ہو گیا ہے اور عیشت کا بھی پہیہ جام ہوگیا ہے۔

کراچی میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی رفتار میں تیزی

Advertisement

دوسری جانب امریکی تحقیقتی رپورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی مجموعی ملکی پیداوار کا ایک قابلِ ذکر حصہ خیرات میں دیتا ہے۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران شہر شہر سخی اور مخیر عوام کورونا کے خلاف متحد ہو گئے، غریب اور مستحق شہریوں  کو روزانہ کی بنیاد پر ران کی ترسیلات  شروع کر دی ہیں۔

امریکی یونیورسٹی اسٹینفورڈ کی تحقیقاتی  رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ کے مطابق ۔۔۔ پاکستان اپنی مجموعی ملکی پیداوار کا ایک قابلِ ذکر حصہ خیرات میں دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غریب اور مستحقین کی مدد میں پاکستان برطانیہ اور کینڈا سے بھی آگئے نکل آیا۔

امریکی یونیورسٹی اسٹینفورڈ میں کی گئی تحقیق کے مطابق پاکستان اپنی مجموعی ملکی پیداوار کا ایک قابلِ ذکر حصہ خیرات میں دیتا ہے جبکہ  ایک  اور تحقیق کے مطابق  پاکستان میں98 فیصد پاکستانی یا تو چندہ اور خیرات دیتے ہیں یا فلاحی کاموں میں اپنا وقت لگاتے ہیں۔

یاد رہے کہ مہلک وبا کے بڑھنے کے بعد پاکستانیوں نے بھی زکٰوۃ اور خیرات دینے میں اضافہ کر دیا ۔۔۔لوگوں میں جذبہ ہمدردی بہت بڑھا ہوا ہے اور وہ دل کھول کر امداد دے رہے ہیں  ۔

Advertisement

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج 159 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 22  ، خیبرپختونخوا میں 32 ،بلوچستان میں 6، پنجاب میں 90، اسلام آباد میں 6 اور گلگت بلتستان میں 3 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 783 ، بلوچستان میں 175 ، خیبرپختونخوا میں 343 ،اسلام آباد میں 68  ، گلگت بلتستان میں 197 ، پنجاب میں 1012 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گرمی کی شدت سے پریشان شخص کا انوکھا کارنامہ، ویڈیو وائرل
ثانیہ مرزا نے ذہنی سکون کا راز بتا دیا
مصنوعی ذہانت کے استعمال کیساتھ بڑھتی ہوئی گرمی کا توڑ متعارف
لیبر ڈے پر گوگل ڈوڈل مزدوروں کی محنت کیلئے وقف
اساتذہ اور طلباء کے درمیان جذباتی منظر کی ویڈیو وائرل
بھارتی شہری کا روبوٹ سے شادی کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر