
ترک ڈرامہ سیریل ” ارتغرل غازی “ کو پاکستان میں وہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے جواسے ترکی میں بھی نہیں ملی۔
ٹک ٹاک ہو یاٹویٹر،انسٹا گرام ہویا پھر فیس بک ہر طرف ہی اس ڈرامے کے مرکزی کردارارتغرل اور اس کے بہادر ساتھیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے جو ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے، ارطغرل سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔
Also, on the flip side…a positive note, let’s just remind everyone that the actors of #Ertugrul now have a tenfold increase in fans since the show aired on @PTVHomeOfficial. Pakistani’s have also shown them a lot more love than anyone else. Mubarak to all.
Advertisement— Anoushey Ashraf (@Anoushey_a) May 13, 2020
تفصیلات کے مطابق اس ڈرامے میں ارطغرل غازی کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار ترک اداکارہ اور ماڈل اسراء بلجیک نے نبھایا ہے جن کے کام کوجہاں خوب پذیرائی مل رہی ہیں وہی کچھ ان پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/B5VkhGInS0Y/?utm_source=ig_embed
پاکستان میں ان پر تنقید کر نے والے یہ بات بھول گئے ہیں کہ وہ اصل زندگی میں حلیمہ خاتون نہیں ہیں۔
اسراء بلجیک(حلیمہ سلطان) کی سوشل میڈیا پر مغربی لباس زیب تن کئے شیئر کی جانے والی تصویروں سے پاکستانی مداح سخت ناراض نظر آرہے ہیں اور انہیں پاکستانی مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔
https://www.instagram.com/p/B-kAumyDzbz/
اس موقع پر پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف اسراء بلجیک(حلیمہ سلطان) کے حق میں بو ل پڑیں ہیں اور انھوں نے پاکستانیوں کے اس رویے پرترکش اداکارہ سے پوری قوم کی جانب سے معذرت کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی اور لکھا کہ پاکستانیوں کے منافقانہ رویے سے وہ دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں۔
How is the respect of an entire religion dependant on the length of one’s shirt? @esbilgic getting negative feedback for her choice of clothing through judgemental Pakistani fans. She’s not Halime Sultan kids. She’s an actor! 😢#Ertugrul pic.twitter.com/5gkr7h4RpU
— Anoushey Ashraf (@Anoushey_a) May 10, 2020
انہوں نےمزید لکھا کہ وہ ’حلیمہ سلطان‘ نہیں بلکہ ایک اداکارہ ہیں۔
انوشے اشرف نے لکھا کہ وہ اسراء بلجیک (حلیمہ سلطان) کے تمام ڈرامے اسی شوق سے دیکھیں گی اور انہیں صرف شخصیت پر ہی پرکھیں گی نہ کہ کسی کردار سے جو انہوں نے بخوبی ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News