Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارطغرل کی حلیمہ سلطان با لکل میرے ہی جیسی ہے

Now Reading:

ارطغرل کی حلیمہ سلطان با لکل میرے ہی جیسی ہے

دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان بھر میں خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ 

 ارطغرل غازی اور اس کے تما م کردارپاکستان میں اس قدر مقبول ہوچکے ہیں کہ اس نے کامیابی میں ترکی جہاں یہ ڈرامہ تیار کیا گیا تھا کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔

ترکش ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی” میں ” حلیمہ سلطان” کا کردار ادا کرنیوالی ترک  اداکارہ اسراء بلجیک  نے پہلی مرتبہ پاکستان کےایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ارطغرل غازی میں اپنے کردار کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے ۔

اسرا کا کہنا ہے کہ ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان بالکل میری ہی طرح فطرت، لوگوں، جانوروں اور پودوں سے محبت کرتی ہے اور اُن کا احترام کرتی ہے۔

Advertisement

اسراء بلجیک نے سوالو ں کا جواب دیتے ہو ئے  بتایا کہ ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان اتنی ہی حساس اور مضبوط ہےجتنی میں حقیقی زندگی میں ہوں، حلیمہ بالکل میری ہی طرح اپنے دل کی آواز سنتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی کبھی اپنے دماغ اور اقدار کو نظرانداز نہیں کرتی۔

اداکارہ نے بتا یا کہ جب میں 6 سے 8 سال کی تھی تو اپنی آنٹی کے ساتھ تھیٹر دیکھنے جایا کرتی تھی ، وہاں سے میرے اندر اداکاری کا شوق پیدا ہوا، جس کے بعد میری والدہ مجھے مقامی تھیٹرز کے ذریعے اداکاری کی طرف لانے کا ذریعہ بنیں۔

ارطغرل غازی کی شہرت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسراء بلجیک  نے کہا کہ میں اُن تمام لوگوں کا ایک ایک کر کے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اوراُن کی بہت شکرگزاربھی ہوں جنہوں نےڈرامے میں میری اداکاری کو بے حد پسند کیااور اُسے سراہا۔

Advertisement

 انہوں نے پاکستان کے مقام بابو سر کے پہاڑوں اور آزاد کشمیر کی وادی سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے انٹرویو میں اسرا نےمزید کہا کہ میں اُمید کرتی ہوں میرا پہلا دورہ پاکستان بھی میرے دیگر دوروں پر مشتمل ڈاکومنٹری میں شامل ہو۔

میں پاکستان آکر وہاں کے حسین مقامات کی تصاویر بنانے کی خواہش رکھتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے حسین ترین مقام بابو سر (کاغان) کے پہاڑوں سے محبت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر