
مٹھی میں لڑکی نے زیادتی کے بعد کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مٹھی میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے ،جس کے بعد لڑکی نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مٹھی کے گاؤں دلن کا تڑ میں اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی مومل میگھواڑ کی خودکشی کے بعد اس کے والد کی مدعیت میں ملزم آدم دل اور دو نامعلوم ملزمان پر خودکشی سے پہلے دوبارہ جنسی زیادتی اور موت کا سبب بننے کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس نے اس واقعے کے اہم ملزم آدم دل کو گرفتار کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News