اداکارہ عائشہ عمر کی تصاویر وائرل
پاکستان شوبز انڈسڑری کی سپر ماڈل، میزبان و اداکارہ عائشہ عمر کی...
پاکستان شو بز انڈسٹری کی ورسٹائل خوبرو اداکارہ، ماڈل اور میزبان عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ میرے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے والدہ اسکول وین چلایا کرتی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق خوبصورت کے نام سے جانی مانی اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب ان کی عمر ڈیڑھ سال تھی تو والد کا انتقال ہو گیا تھا، جس کے بعد ان کی والدہ نے دو بہن بھائیوں کو بہت مشکل سے پالا۔
اداکارہ نے بتایا کہ جس وقت ابو کا انتقال ہوا اُس وقت امی جوان تھیں مگر انہوں نے ہماری خاطر بہت بڑی قربانی دی اور شادی نہیں کی، کراچی سے لاہور منتقل ہوئے تاکہ امی ابو کی موت کے غم سے باہر آ سکیں، ہم دونوں بہن بھائیوں نے تعلیم بھی لاہور میں حاصل کی۔
عائشہ کا کہنا تھا کہ میری والدہ کا شروع سے صرف اسی ایک بات پر فوکس تھا کہ ہمیں اچھی تعلیم ملے، جس اسکول میں داخلہ لیا وہاں کی فیس اور دیگر اخراجات بہت زیادہ تھے جو ہم برداشت نہیں کرسکتے تھے، امی نے ٹیوشنز پڑھائیں، ٹیچنگ کی اور یہاں تک کہ اسکول وین بھی چلائی پھر پیسے جوڑ جوڑ کر ہمارے تعلیمی اخراجات پورے کیے اور امی نے لاہور میں 12 سال اسکول وین چلائی تھی، تب کہیں جا کر ہم دونوں بہن بھائیوں نے اچھی تعلیم حاصل کی۔
انھوں نے بتا یا کہ جس سکول میں ان کی والدہ پڑھاتی تھیں اسی سکول کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دیتی تھیں تاکہ گھر کے اضافی اخراجات کا خرچہ نکل سکے۔
شادی سے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے بتایا کہ ان کی زندگی میں کوئی تھا جسے وہ پسند کرتی تھیں مگر اس وقت والدہ اور بھائی کی ذمہ داری تھی تو اس لیے نہیں سوچا مگر اب فیملی شروع کرنے کے حوالے سے سوچ رہی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News