Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا ویکسین کا حصول، اسد عمر نے خوشخبری سنادی

Now Reading:

کورونا ویکسین کا حصول، اسد عمر نے خوشخبری سنادی
Asad Umar is on the briefing about Corona situation

وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کو رونا کی ویکسین کے حصول سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے حتمی سفارشات مرتب کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ویکسین کے حوالے مرتب کی جانے والی سفارشات منظوری کے لیے کل وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ معاون خصوصی فیصل سلطان کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے سفارشات تیار کی ہیں۔

واضح رہےکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں ہونے والی اموات کی شرح2.02 فیصد ہوگئی ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ تعداد2.32 فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 839 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 35، سندھ میں ایک لاکھ 73 ہزار 14، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 190، بلوچستان میں 17 ہزار 158، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 649، اسلام آباد میں 30 ہزار 123 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 855 کیسز رپورٹ ہوئے۔

قبل ازیں وفاقی وزیراسدعمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا ، جس میں کورونا پھیلاؤ کی رفتار، متوقع کورونا ویکسین اور ایس اوپیز پر عمل سمیت طبی وسائل کی دستیابی پر غور کیا گیا۔

Advertisement

اجلاس میں سربراہ قومی ادارہ صحت میجرجنرل عامراکرام اور صوبائی چیف سیکرٹریز کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بذریعہ ویڈیولنک شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر