Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد عامرکا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Now Reading:

محمد عامرکا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

قومی کرکٹرمحمد عامرنے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد عامرنے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کوخیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محمد عامرنے کہا کہ سری لنکن پریمیئرلیگ میں شرکت کے بعد ابھی کراچی پہنچا ہوں، کل جمعہ کو لاہورآنے پراس حوالے سے تمام تفصیلات شئیرکروں گا، ابھی انٹرنیشنل کرکٹ مزید نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کرکٹر محمد عامر کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کیساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا ،  موجودہ ٹیم مینجمنٹ مجھے ذہنی ٹارچر کررہی ہے،  میں موجود ہ صورتحال میں ذہنی دبائو برداشت نہیں کر سکتا۔

فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ پرفارمنس کے باوجود مجھ پر طنز کیا جاتا ہے،  موجودہ کوچز دبے لفظوں میں کہتے ہیں عامر دھوکہ دیا، مجھے پلاننگ کے تحت سائیڈ لائن کیا گیا، میرے بارے میں تاثر قائم کیا گیا کہ میں ملک کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا۔

Advertisement

 محمد عامر کا مزید کہنا ہے کہ اگلے دو دن میں سارا کچا چٹھا کھول دونگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر