Advertisement
Advertisement
Advertisement

بل گیٹس کی لاک ڈاؤن سے متعلق بڑی پیشگوئی

Now Reading:

بل گیٹس کی لاک ڈاؤن سے متعلق بڑی پیشگوئی
بل گیٹس

عالمی وبا کورونا وائرس کا کب تک خاتمہ ہو گا اس کے بارے  میں کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا تاہم مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اس حوالے سے چند نئی پیشگوئیاں کی ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نامورامریکی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں مائیکروسوفٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں2022 تک لاک ڈاؤن رہ سکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 4 سے 6 مہینے کورونا وائرس کی وبا میں بدترین ثابت ہوں گے، موسم سرما کے مہینے بدترین ثابت ہوسکتے ہیں اور اگلے چھ ماہ تک ریسٹورنٹس بھی بند رہیں گے، انسٹیٹوٹ فار ہیلتھ میٹرکساینڈ ایولوشن نے 2 لاکھ اضافی اموات کی پیشگوئی کی ہے۔

انھوں نے بتا یا کہ اگر ہم اصولوں پر عمل کریں یعنی فیس ماسک پہنیں اور سماجی دوری کے اقدامات پر عمل کریں تو متعدد اموات کی تعداد کم ہو سکتی ہے۔

مائیکرو سوفٹ کے بانی کا مزید کہنا تھا کہ 2021 کے اختتام تک ہی حالات ماضی کی طرح معمول پر آسکیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جب تک دنیا کے تمام ممالک سے کورونا کا خاتمہ نہیں ہوجاتا اس وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا خدشہ رہے گا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ کورونا وبا سے عالمی معیشت پر بھی مفی اثرات ہوں گے اگر ہم مزید 12 سے 18 ماہ تک احتیاط کرتے رہے تو حالات دوبارہ معمول پر آسکتے ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ نیویارک ٹائمز ڈیل بک کانفرنس کے دوران ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے بعد کی زندگی کے حوالے سے چند دلچسپ پیشگوئیاں کی تھی۔

بل گیٹس نے کہا کہ رواں برس کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں دفتری امور اور سفر میں آنے والی تبدیلیاں وبا کے خاتمے کے بعد بھی برقرار رہیں گی۔

انھوں نے کہا کہ کاروبار کے سلسلے میں سفر کم ہوجائے گا،  دوسری جگہ جا کر کاروباری امور طے کئے جانے کا سنہری اصول کورونا وبا کے بعد نہیں رہے گا اور بیشتر کمپنیاں اس طرح کے کاروباری دوروں سے گریز کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ میری پیشگوئی ہے کہ50 فیصد کاروباری سفر اور دفاتر کے 30 فیصد سے زیادہ دن ختم ہوجائیں گے۔

Advertisement

بڑی تبدیلیوں میں سے ایک یہ ہوگی کہ کسی طرح کمپنیاں کام سے متعلق سفر کا انتظام کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے کاروباری سفر کے لیے ایک سے دوسری جگہ جاکر لوگوں سے مل کر کاروباری امور طے کیے جاتے تھے ، اب یہ سنہری اصول نہیں رہے گا اور بیشتر کمپنیاں اس طرح کے کاروباری دوروں سے گریز کریں گی۔

مائیکرو سافٹ کے بانی نے کہا کہ جہاں تک گھر سے کام کرنے کی بات ہے کچھ کمپنیاں ایک یا دوسری انتہا کو ترجیح دیں گی یعنی کہیں سے بھی ملازمین کو ہمیشہ کام کرنے کی اجازت دی جائے گی یا کسی ایک کو بھی یہ سہولت نہیں دی جائے گی۔

Advertisement

بل گیٹس نے مزید کہا کہ آن لائن ملاقاتوں کا ایک بڑا نقصان یہ ہے کہ ہم نئے لوگوں سے نہیں مل سکیں گے، اسی وجہ سے وہ اس سال نئے دوست نہیں بناسکیں کیونکہ انہیں لوگوں سے ملنے کاموقع ہی نہیں ملا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر