بلوچستان میں عالمی وبا کورونا کی صورتحال سے متعلق اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسزکم ہوکر ایک فیصد رہ گئےجبکہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بلوچستان میں کورونا مثبت کیسزکی شرح5.01رہی اورصرف 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں کوروناوائرس کے کیسزمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید 34 مریض صحت یاب اور فعال کیسز کی تعداد 273 ہوگئی جبکہ اسپتالوں میں6مریض زیرعلاج ہیں۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق 24گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسزکی شرح5.01رہی، بلوچستان میں کوروناسے اموات کی تعداد 193 ہے، صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 18 ہزار 750 ہوگئی۔
کورونا وائرس: پاکستان میں 66روزبعد کم ترین اموات
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 66 روزبعد کورونا سےکم ترین اموات ہوئی ہیں۔
ملک میں مزید23افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار318ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 629 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار41تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
