جمائما کو ایسے پاکستانی کی تلاش جو کپڑے سلائی کر سکتا ہو
وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو اپنی...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی با صلاحیت اداکارہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہونگی۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام لکھتے ہوئے فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی اور سجل علی کی شمولیت کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
Shabana Azmi and Sajal Ali ⭐️⭐️⭐️⭐️ https://t.co/VtRhojGI9b
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) January 15, 2021
واضح رہےکہ برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگی ہے، جسے شیکھر کپورڈائیریکٹ کر رہے ہیں۔
CONFIRMED: Sajal Ali has joined the cast of What’s Love Got To Do With It, directed by @shekharkapur and produced & written by @Jemima_Khan. The rom-com stars Emma Thompson, Lily James & Shazad Latif and is currently being shot in London. Confirmed by Sajal’s agent Hamid Hussain.
— Haroon Rashid (@iHaroonRashid) January 15, 2021
سجل علی نے اپنے اس بین الاقوامی پراجیکٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خود کچھ نہیں بتایا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثرہو کر لکھی گئی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News