Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور کے پارک میں علامہ اقبال کا مجسمہ، سوشل میڈیا پر مایوسی کا اظہار

Now Reading:

لاہور کے پارک میں علامہ اقبال کا مجسمہ، سوشل میڈیا پر مایوسی کا اظہار

لاہور: گلشن اقبال پارک میں نصب کردہ شاعر مشرق علامہ اقبال کا مجسمہ داد و تحسین کی بجائے الٹا مذاق بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر صارفین انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں کہ یہ مجسمہ کہیں سے بھی علامہ اقبال کا نظر نہیں آرہا اور اپنا مجسمہ دیکھ کر ان کی روح تڑپ رہی ہوگی۔

بعض لوگوں نے اس مجسمے کو بھونڈے انداز میں کسی اناڑی کا بنایا گیا شاہکار قرار دیا جس میں علامہ اقبال کے ہاتھ میں قلم بھی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جو پہلی نظر میں بعض لوگوں کو سگار نظر آرہا ہے۔

لیلیٰ طارق نامی ایک سوشل میڈیا صارف نےعلامہ اقبال کے مجسمے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس مجسمے میں کچھ بھی غلط نہیں ہے لیکن یہ علامہ اقبال جیسا بالکل بھی نہیں لگتا۔

دوسری جانب لاہور پارک انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ علامہ اقبال کا یہ مجسمہ کسی ماہر فن کار سے نہیں بنوایا گیا بلکہ باغ کے مالیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بنایا جن کی حوصلہ افزائی کے لیے اسے نصب کیا گیا۔

Advertisement

اس پر سوشل میڈیا ناقدین نے کہا کہ مالیوں کا کام پانی دینا ہے اور جس کا کام اسی کو ساجھے۔ ان مالیوں سے شاعر مشرق پر طبع آزمائی کرانی کی بجائے کسی حکمراں سیاست دان کی شکل بنوالیتے۔ کیا اقبال ہی پر تجربہ کرنا ضروری تھا؟

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ مالیوں نے اس مجسمے کی تیاری میں کوئی سرکاری فنڈز استعمال نہیں کیے بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت سکریپ وغیرہ سے یہ مجسمہ تخلیق کیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر