Advertisement
Advertisement
Advertisement

میک اپ کے بعد اسکن آئلی ہوجاتی ہے؟ جانئیے پرائمر سے میک اپ کی یہ مشکلات کیسے حل کی جاسکتی ہیں

Now Reading:

میک اپ کے بعد اسکن آئلی ہوجاتی ہے؟ جانئیے پرائمر سے میک اپ کی یہ مشکلات کیسے حل کی جاسکتی ہیں

میک اپ کرنے سے پہلے جلد کی بھرپور انداز میں تیاری کریں سب سے پہلے آپ اپنے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں، اس کے بعد موئسچرائز کریں، اگر آپ محسوس کر رہی ہیں کہ چہرے پر آئل یا خشکی زیادہ ہے تو پرائمر کا استعمال کریں۔

آئیے آپ کو بتائیں کہ پرائمر کیا ہوتا ہے اور اس کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پرائمر کیا ہے؟

پرائمر آپ کی اسکن اور میک اپ کے درمیان ایک حفاظتی تہہ کا کام کرتا ہے ۔

یہ لکوئیڈ کی شکل میں کاسمیٹک کی دکانوں پر دستیاب ہوتا ہے جسے میک اپ سے پہلے چہرے پر لگایا جاتا ہے۔

Advertisement

پرائمر کی اقسام

پرائمر کی کافی اقسام ہیں، جیسے کہ میٹیفائنگ فیس پرائمر، ہائیڈریٹنگ فیس پرائمر، کلر کریکٹنگ ، لپ اور مسکارا پرائمر وغیرہ۔

اب ہم آپ کو میک اپ کی ان پانچ مشکلات کے بارے میں بتائیں گے جنہیں پرائمر سے حل کیا جاسکتا ہے۔

آئلی جلد اور کھلے ہوئے مسام

جلد کو خوبصورت اور میک اپ کو صحیح طرح سیٹ کرنے کے لئے پہلے اسے ہموار کرنا پڑتا ہے۔

اس کے لئے پرائمر کا استعمال کرنا بہترین ہے کیونکہ یہ کھلے ہوئے مساموں کو چھپاتا ہے اور جلد پر آئل آنے سے روکتا ہے جس کے بعد میک اپ خراب نہیں ہوتا۔ چکنی جلد والوں کو میٹیفانگ پرائمر استعمال کرنا چاہئیے

Advertisement

آئی شیڈو اور مسکارا

کچھ خواتین کو آئی شیڈو یا مسکارا بار بار خراب ہونے کی شکایت ہوتی ہے اس کے لئے ان کا مخصوص پرائمر استعمال کرکے اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔

جلد خشک نہیں ہوتی

خشک جلد والی خواتین میک اپ لگائیں تو تھوڑی دیر میں ان کے چہرے پر سفید دھبے نمایاں ہوجاتے ہیں لیکن اگر پرائمر لگایا یوا ہو تو جلد پر قدرتی تیل بحال رہتا ہے جس سے خشکی نمودار نہیں ہوتی۔ خشک جلد والوں کو ہائیڈریٹنگ پرائمر استعمال کرنا چاہئے۔

قدرتی نمی اور جلد کی حفاظت

Advertisement

پرائمر کی وجہ سے میک اپ کے مضر کیمیکل جلد پر اثر انداز نہیں ہوتے۔ اور قدرتی نمی لاک ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے چہرہ کھلا کھلا لگتا ہے۔

داغ دھبوں کو چھپانے کے لئے

آپ نے دیکھا ہوگا بازار میں رنگین پرائمرز بھی ملتے ہیں۔ یہ خاص طور پر مخصوص حصے کی رنگت کو ٹھیک کرتے ہیں۔ ان کا کام یہ ہوتا ہے کہ اگر چہرہ کسی حصے سے سرخ ہے تو گرین پرائمر سے اس حصے کو کریکٹ کرلیا جائے یا پھر بہت زیادہ پیلاہٹ کا شکار ہے تو ہرے پرائمر سے رنگت متوازن کرلی جائے۔

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر