لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کو نوجوانوں کے ہجوم نے گھیرلیا جس کے بعد خاتون کے ساتھ بدتمیزی بھی کی گئی۔
لاہور میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوری ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم میں موجود نوجوانوں نے خاتون سے بدسلوکی کرتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑکر ہوا میں اچھالتے رہے۔
اسکے علاوہ ہجوم میں موجود نوجوان خاتون ٹک ٹاکر سے 15 ہزار روپے نقد، موبائل فون اور زیور بھی چھین لیے گئے۔
اس واقعہ پر پاکستانی شوبز اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا اور آج بھی اسی بات کو دہراتے ہوئے کہہ رہی ہون کہ ایسے لوگوں اور واقعات کے لئے کوئی سخت قانون بنایا جائے۔
I can’t believe what I just saw!!! I’ve said it before and I will say it again – make an example out of these men!
#MinarePakistan— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) August 17, 2021
اسکے علاوہ اداکارہ ماورا حسین نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پیغام دیا ہے۔
ماورا کا کہنا تھا کہ لاہور مین پیش آنے والا واقعہ بہت ہی شرمناک ہے اور اس واقعے سے شاید اب سب کی آنکھیں کھل جانی چاہیئے ۔
I want to hear what the “not all men” brigade has to say this time!!!
Hope this incident is dreadful enough to open your eyes..atleast this time there will be no judgement about the girl & how she could have AVOIDED the situation!
Extremely DISGUSTED! Disturbing!#lahoreincident— MAWRA HOCANE (Hussain) (@MawraHocane) August 18, 2021
دوسری جانب پاکستانی اداکار محمد فیضان نے بھی انسٹاگرام پر لاہور کے واقعہ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں اداکار کا کہنا تھا کہ یہ معاشرہ عورت صرف اسے ہی تسلیم کرتا ہے جو ان کے گھر کی ہوتی ہیں اسکے علاوہ ان کے لئے کوئی عورت نہیں ہے۔

علاوہ ازیں شوبز کی مختلف اور نامور شخصیات نے لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
400 men???? One woman screaming for help. Her clothes being torn, her entire body being groped. In front of our national monument. Not one man tried to stop it. Not one soul was shattered. Is this what we stand for? Is the independence we were celebrating? #minarepakistan
— Ayesha Omar (@ayesha_m_omar) August 18, 2021
اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ’ہم اس طرح اپنی آزادی مناتے ہیں کہ جہاں ایک عورت کو بچانے کے لئے کوئی نہیں آگے آیا؟‘۔
دوسری جانب گلوکار فرحان سعید نے بھی اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا ہے۔
Disgusted , Furious , Heartbroken , Ashamed !
Ashamed of being a man today , ashamed that the men of this country keep doing these horrible acts every other day, ashamed that the law of my country does not hang these predators so that this doesn't happen again #MinarePakistan— Farhan Saeed (@farhan_saeed) August 17, 2021
خیال رہے کہ اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ خاتون کو تنگ کرنے کا واقعہ یوم آزادی پر پیش آیا تھا جب خاتون 14اگست کے حوالے سے یڈیو بنا رہی تھیں۔
بعدازاں ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایکشن نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاتون کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
درج مقدمے کے متن کے مطابق خاتون یوٹیوبر ہے جبکہ حملہ آور ہجوم میں 400 سے 500 افراد شامل تھے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- bollywood news in urdu
- entertainment news pakistan in urdu
- pakistani showbiz news in urdu
- showbiz news in urdu
- showbiz news pakistan in urdu
- Tiktoker
- video viral
- بدسلوکی
- خاتون ٹک ٹاکر
- لاہور
- ٹک ٹاکر
- ٹک ٹاکر خاتون
- ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
