
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی صبور علی اور علی انصاری نے منگنی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ سالگرہ منائی۔
اداکار نے گزشتہ روز اپنی 34 ویں سالگرہ منائی ،ان کی سالگرہ میں اُن کے قریبی دوستوں سمیت منگیتر صبور علی نے بھی شرکت کی۔
انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر خاندان اور صبور علی کے ساتھ تصویریں شیئر کیں۔
علی انصاری کی منگیتر صبور علی نے بھی ان کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحات کی کچھ ویڈیوز اور تصویریں اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے جو ویڈیو شئیر کی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبور کے دوست اُنہیں اُن کی منگنی کی رسم کے دوران رَس گُلّے کھلا رہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس دوران ایک دوست کہتا ہے کہ صبور تمہیں جتنی خوشی ہے اتنا رس گُلا کھا لو۔
صبور علی ایک ساتھ پورا رَس گُلا کھا لیتی ہیں جسے دیکھ کر علی انصاری ہنستے ہیں اور ساتھ ہی خوش بھی نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News