یہ بات تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ بوم بوم آفریدی یعنی شاہد آفریدی کی 5 بیٹیاں ہیں اور وہ اپنی بیٹیوں سے بہت محبت بھی کرتے ہیں۔
اکثر اوقات شاہد آفریدی کے میچز کے دوران ان کی بیٹیوں کو ان کے ہمراہ دیکھا گیا ہے لیکن اس بار ان کی بیٹیوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو کہ کافی مزاحیہ ہے۔
اس ویڈیو میں گراؤنڈ میں موجود ویڈیو بنانے والی ایک بچی شاہد آفریدی کی بیٹی سے پوچھتی ہے کہ ” کیا آپ شاہد آفریدی کی بیٹی ہیں؟” جس پر وہ مزاحیہ انداز میں جواب دیتی ہیں کہ ” نہیں میں ان کی بہن ہوں” اور ہنس پڑتی ہیں پھر تصحیح کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ”ہاں میں بیٹی ہوں ان کی‘۔
اس ویڈیو میں شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹیاں، شاہد آفریدی اور دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا پر اس ویڈٰیو کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اسے بھرپور شئیر بھی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
