
کتے انسان کے وفادار ہوتے ہیں اور انسانوں کے بہترین دوست بھی ثابت ہوتے ہیں۔
بظاہر یہ رشتہ مالک اور جانور کا ہوتا ہے لیکن کتے اور انسان کی دوستی مثالی قرار دی جاتی ہے اور اگر محبت سے رکھا جائے تو یہ آپ کو کسی مصیبت میں تنہا نہیں چھوڑتے ہیں۔
ایسے ہی ایک واقعے کے حوالے سے ہم آپ کو بتائیں گے جس میں ایک کتے نے اپنے مالک سےمحبت کا جو ثبوت دیا ہے وہ لاجواب اور بے مثال ہے۔
یہ واقعہ ترکی کا ہے جس میں فیرو نامی کتا اپنے مالک کی موت کے بعد روزانہ اس کی قبر پر آکر گھنٹوں بیٹھا رہتا ہے۔
عمر جیون نامی شخص نے گیارہ سال قبل ” فیرو” نامی ایک کتے کو سڑک سے آوارہ پھرتے ہوئے اپنایا تھا اور اس دن سے اپنی وفات تک جیون نے ” فیرو” کو کتا نہیں اپنا بیٹا ہی سمجھتا تھا۔
عمر جیون نامی شخص کے حوالے سے رہائشیوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال ان کا انتقال 92 سال کی عمر میں ہوا ہے اور ان کے لواحقین میں اس فیرو نامی کتے کا بھی شمار ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News