
پیاز کی قیمت میں اضافہ؛ دلہا کا انوکھا احتجاج ریکارڈ
پیاز کی قیمت میں اضافے کے بعد دلہا نے انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
حال ہی میں پاکپتن کے نواحی گاؤں میں پیاز کی قیمت 240 روپے کلو سے زائد ہوگئی جس پر دلہا محمد آصف نوٹوں یا پھولوں کے بجائے پیازوں کا ہار پہن کر دلہن لینے پہنچا۔
دلہا جب تقریب میں پہنچا تو اس کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی۔
واضح رہے کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اشیائے ضروریہ کی نئی ریٹ لسٹ کے مطابق لاہور میں چاول اور دالوں سمیت کئی اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں۔
100 گرام والی روٹی کی قیمت 14 روپے جبکہ 125 گرام والا نان 22 روپے کا فروخت کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ
10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 648 روپے اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1295 روپے مقرر کی گئی ہے۔
چاول باسمتی سپر نیا کی قیمت 230 روپے فی کلو سے بڑھ کر 255 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ دال چنا باریک 215 روپے فی کلو اور دال چنا اسپیشل کی قیمت 230 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
دال مسور موٹی امپورٹڈ کی قیمت 230 روپے فی کلو، دال ماش دھلی امپورٹڈ 355 روپے فی کلو، دال ماش چھلکے والی امپورٹڈ 315 روپے فی کلو اور مونگ دال چھلکے والی 225 روپے فی کلو ہوگئی۔
مزید پڑھیں: ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے
کالا چنا موٹا لوکل 200 روپے فی کلو، کالا چنا باریک لوکل 185 روپے فی کلو، سفید چنا امپورٹڈ 325 روپے فی کلو اور سفید چنا 285 روپے فی کلو کا ہوگیا۔
بیسن 215 روپے فی کلو، دودھ 135 روپے لیٹر اور دہی کی قیمت 160 روپے فی کلو ہوگئی۔
مٹن کی سرکاری قیمت 1500 روپے فی کلو، بیف کی قیمت 700 روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News