
شہزادہ ہیری کا انکشاف ہم شکل کیلئے وبال جان بن گیا
شہزادہ ہیری کی جانب سے کیے گئے انکشاف کے بعد ان کے ہم شکل شخص کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
حال ہی میں برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے 25 افغان طالبان کا قتل کیا ہے۔
اس انکشاف کے بعد ایک طرف شہزادہ ہیری کو برطانوی میڈیا کی جانب سے 25 افغان طالبان کے قتل کا دعویٰ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے تو دوسری طرف ان کے ہم شکل کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب شہزادہ ہیری کے ہم شکل ریس ویٹک نامی شخص کا کہنا ہے کہ ’جب میں نے سنا کہ شہزادہ ہیری برطانوی فوج میں گزرے اپنے وقت کے بارے میں بات کر رہے ہیں تو میں بے چین ہونے لگا ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ نیٹ فلیکس نے شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ پر مبنی ڈاکومینٹری کا ٹریلر جاری کر دیا
اُنہوں نے کہا کہ ’میری والدہ نے مجھے میسج کر کے شہزادہ ہیری کی جانب سے کیے گئے انکشافات کے بارے میں بتایا تو میں کافی گھبرا گیا، میری والدہ نے مجھے خبردار کیا کہ مجھے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اپنے حُلیے کو کچھ تبدیل کرنا ہو گا ‘۔
ریس ویٹک نے کہا کہ ’مجھے کوئی بھی شہزادہ ہیری سمجھ سکتا ہے، اس لیے جب شہزادہ ہیری کو سیکیورٹی خطرات میں اچانک اضافے کا سامنا کرنا پڑا تو میں بھی کافی پریشان ہو گیا ہوں ‘۔
ریس ویٹک نے کہا کہ ’ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ اس طرح کی معلومات جاری کرنا بہت بڑی غلطی ہے، شہزادہ ہیری نے خود کو اور اپنے خاندان کو غیر ضروری خطرے میں ڈال دیا ہے ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ شہزادہ چارلس کی اپنی پوتی سے ملنے کے لیے شہزادہ ہیری کو بڑی پیش کش
اُنہوں نے کہا کہ ’ میرے خیال میں شہزادہ ہیری کی کتاب کو سب سے پہلے برطانوی سیکیورٹی سے گزرنا چاہیے تھا لیکن یہ عجیب بات ہے کہ ایسا نہیں کیا گیا، اب مستقبل میں برطانیہ میں کسی بھی بڑی تقریب کے دوران اضافی سیکیورٹی کی ضرورت ہو گی ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News