
دلہا نے دلہن کو انوکھا تحفہ دیکر سب کو حیران کر دیا
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دلہا نے اپنی فنکارانہ صلاحیت کو استعمال کر کے دلہن کو منفرد تحفہ دے دیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو ہندوستان میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی تقریب کے دوران دلہا کینوس پر ایک تصویر اُلٹی بناتا ہے جو کہ اس کی دلہن کی ہی ہوتی ہے۔
چند منٹوں میں بڑی مہارت سے دلہن کی تصویر بنا کر دلہن ہی کو بطور تحفہ دینے والا دلہا سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2022/12/926073/
وائرل ہوے والی اس منفرد ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں ۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو بڑا اچھا شوہر ثابت ہو گیا۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ آتے ہی چھا گیا۔
یہ ہی نہیں ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ محبت سے دیے جانے والا ہر تحفہ ہی قیمتی ہی ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر نت نئے آرٹ کی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے پسند بھی بہت کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News