Advertisement
Advertisement
Advertisement

مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں سعودی عرب کی شرکت کی تردید

Now Reading:

مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں سعودی عرب کی شرکت کی تردید
سعودی ماڈل

مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں سعودی عرب کی شرکت کی تردید

مس یونیورس آرگنائزیشن کی جانب سے سعودی عرب کے رواں سال کے مقابلے میں شرکت سے متعلق خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سعودی عرب میں مقابلے کے لئے انتخاب کا کوئی عمل نہیں ہوا ہے، اور اس کے برعکس کوئی بھی دعویٰ غلط ہے۔”

مس یونیورس نے اس بات پر زور دیا کہ ممالک کی نمائندگی کے لیے مقابلہ کرنے والوں کے انتخاب کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور بتایا کہ “ہر ملک سے شرکاء کا انتخاب منصفانہ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت معیارات اور ضوابط کی پیروی کرتا ہے۔”

اس کے یہ واضح کیا کہ سعودی عرب فی الحال ان 100 سے زائد ممالک میں شامل نہیں ہے جو اس سال میکسیکو میں ہونے والے مقابلے میں شرکت کرنے والے ہیں۔

خیال رہے کہ آرگنائزر کی جانب سے یہ بیان سعودی ماڈل رومی القحطانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر سالانہ مقابلے میں شرکت کے اعلان کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔

Advertisement

 سعودی ماڈل رومی القحطانی اپنے ایک بیان میں سوشل میڈیا پر زور دے کر کہا تھا کہ وہ رواں سال مس یونیورس کے مقابلے میں مملکت کی نمائندگی کریں گی۔

رومی القحطانی کی پوسٹ، جس میں ان کی سعودی پرچم تھامے ہوئے اور مس یونیورس کا سلیش پہننے کی تصاویر ہیں، نے تیزی سے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کی تھی، کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو وہ اس مقابلے میں مملکت کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون ہوتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
پُراسرار آسمانی شے، خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
سانحہ سوات؛ ہیلی کاپٹر نہ آیا، قیمتی جانیں چلی گئیں، خیبرپخوتنخوا حکومت پر کڑی تنقید
نوجوانوں کا خبروں کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار بڑھ رہا ہے: رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر