Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ انتخابی مہم؛ ہیرس اور ٹرمپ نے اہم ریاستوں کا رخ کرلیا

Now Reading:

امریکہ انتخابی مہم؛ ہیرس اور ٹرمپ نے اہم ریاستوں کا رخ کرلیا
ہیرس اور ٹرمپ

امریکہ انتخابی مہم؛ ہیرس اور ٹرمپ نے اہم ریاستوں کا رخ کرلیا

امریکی صدارتی انتخابات میں صرف دو دن رہ گئے، محاذ پوری طرح گرم ہے، ڈیموکریٹ کملا ہیرس اور ری پبلیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ریاستوں کا رخ کرلیا ہے۔

انتخابی مہم انتہا پر پہنچ گئی ہے، اٹلانٹا جارجیا میں کملا ہیرس نے شاندار ریلی نکالی جس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور کہا کہ کملا ہیرس ہی عورتوں کے حقوق کا تحفظ کرسکتی ہیں۔

اس موقع پر کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ حامی ووٹرز ڈونلڈ ٹرمپ کی دہائی کا باب بند کرنے کا وقت آگیا ہے جس میں ہمیں تقسیم اور خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے گیسٹونیا شمالی کیرولائنا کا رخ کیا اور حامیوں سے خطاب میں امیگریشن اور بارڈر سیکیورٹی کو موضوع بنایا اور خبردار کیا کہ اگر منتخب ہوئے تو لاکھوں تارکین وطن کو بے دخل کردیں۔

موریس ٹاؤن ایریزونا میں ٹرمپ کے حامیوں نے ریلی نکالی اور کہا کہ ٹرمپ ہی دوبارہ امریکہ کے معاملات درست کریں گے۔

Advertisement

اس کے علاوہ ملواکی وسکونسن میں کملا ہیرس نے ٹرمپ کی صنعتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی جبکہ وائت ہاؤس کے سامنے  خواتین کا بہت بڑا اجتماع ہوا، خواتین نے ڈرم بجاتے ہوئے مارچ کیا اور ٹرمپ کے خلاف نعرے بلند کیے۔

سیلم ورجینیا میں ٹرمپ نے ریلی میں شرکت کی اور کہا کہ وہ ہی وہ امیدوار ہیں جو امریکہ کی معیشت کو بچا سکتے ہیں، روزگار کے مواقع پیدا کرسکتے ہیں۔

ری پبلیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیج پر ڈانس کیا اور کہا کہ ہم ہی امریکہ کو پھر عظیم بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی وزیردفاع نے ٹرمپ کے صدرمنتخب ہونےکے بعد فوجیوں کو میمو جاری کردیا
صدر ڈونلڈٹرمپ وفاقی عدلیہ کی تشکیل نو کیلئے تیار
اقتدار کی پُرامن منتقلی ہماری جمہوریت کا ایک لازمی عنصرہے، میتھیوملر
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلزکو وائٹ ہاؤس کا چیف آف سٹاف مقرر کردیا
صدر منتخب ہوتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں میں 2 کھرب 77 ارب کا اضافہ
ٹرمپ کےصدارتی انتخابات جیتنے کے بعد کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ میں اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر