
مون سون بارشوں کا تیسرا سپیل، محکمہ موسمیات نے 2 اگست سے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ کے پہلے ہفتےسے برسنے والے بادلوں کا نیا سسٹم میں ملک میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج راولپنڈی،سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان ڈویژن، اسلام آباد اورکشمیرمیں اکثرمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن اورگلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں شدید بارش کا بھی امکان ہے۔
مون سون بارشوں کے پیش نظرلاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔
دوسری جانب فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے بھی الرٹ جاری کردیاہے، منگلا کے بالائی اور چناب کے زیریں علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق میڈیم سے ہائی فلڈ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے لہٰذا دریاوں کےنزدیک رہنے والوں کواحتیاط برتنےکی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ بالائی علاقوں میں بھی ندی نالوں میں طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News